Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

آن لائین بلنگ اور منیجمنٹ سسٹم شفافیت کے حصول کیلئے ایک بہترین اقدام ہے ۔ چیف سیکرٹری

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر //انفو//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج آن لائین بلنگ اینڈ پے منٹ سسٹم ۔ جے اینڈ کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ آن لائین منیجمنٹ سسٹم ( جے کے پی ڈبلیو ڈی او ایم ایس ) کو محکمہ کے اہم عمل کیلئے شروع کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اور شہری ترقی محکمہ ( ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ) دھیرج گپتا ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈبلیو ڈی ) شلیندر کمار ، پی ڈبلیو ڈی کے تمام چیف انجینئرز ، سپرنٹنڈنٹ انجینئرز ، ایگزیکٹو انجینئرز ، این آئی سی ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر متعلقین نے فزیکل اور آن لائین موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔

شروع میں چیف سیکرٹری کو پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سی ڈی اے سی اور جے اینڈ کے ای گورننس ایجنسی ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ یونین ٹیر ٹری آف جے اینڈ کے کے اشتراک سے ای ۔ گورننس اقدام کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ ڈاکٹر مہتا نے پروجیکٹ کے دائرہ کار اور بلنگ اور اکاؤنٹنگ سیفٹی آڈٹ ایس او پیز وغیرہ میں عمل کے بہاؤ کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہیں اہم خصوصیات جیسے آن لائین بل جمع کرنا ، ادائگیوں کی پروسیسنگ اور تقسیم اور اس کے بعد اے اے /ٹی ایس /معیار وغیرہ کے حوالے سے بلوں کی آن لائین تصدیق کے بارے میں بتایا گیا ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو اب ان کی ادائیگی کی درخواستوں کی شفاف کاروائی کا یقین دلایا جائے گا جس سے یو ٹی میں کام کے کلچر کو بنیادی طور پر تبدیل کیا جائے گا اور ادائیگی کی درخواستوں میں سبجیکٹیوٹی کو نمایاں طور پر کم کیا جائے گا ۔ انہوں نے متعدد تجاویز کی تکمیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ سسٹم میں ٹھیکیدار کے ڈلیوری پیٹرن اور ماضی کے ریکارڈ جیسی خصوصیات کو بھی شامل کیا جانا چاہئیے تا کہ بلنگ کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ٹینڈر شدہ رقم ، الاٹ شدہ رقم اور کس کو الاٹ کیا گیا وغیرہ موجود ہوں ۔

اس پہل کیلئے محکمہ کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ او ایم ایس پی ڈبلیو ڈی کے کاموں کے بلنگ سسٹم میں شفافیت کی طرف ایک بہترین اور درست قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم محکمے کے کام کو مزید ہموار ، موثر اور وقت کا پابند بنانے میں بہت اہم ثابت ہو گا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ ای ۔ سروسز کا آغاز کیا

Next Post

پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹاٹا ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹاٹا ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے

پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹاٹا ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS