Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے رسا جاویدانی میموریل لٹریری ایوارڈ حاصل کیا

by Indian Times
21/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو…..سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے جموں یونیورسٹی میں رسا جاویدانی میموریل لٹریری سوسائٹی جموں کی طرف سے منعقدہ تقریب میں رسا جاویدانی میموریل لٹریری ایوارڈ۔ 2025 حاصل کیا۔سپیکر موصوف نے اسسٹنٹ پروفیسر جی ڈِی سی سدھراجموں ڈاکٹرشہناز قادری کی تصنیف کردہ کتاب ”رسا فہمی“ کی رسم رونمائی اَنجام دی ۔ ایوارڈ میں پگڑی، شال، مومنٹو اور توصیفی سند شامل ہے۔تقریب کی صدارت سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اردو کشمیر یونیورسٹی پروفیسر محمد زمان نے کی جبکہ سپیکر جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی مہمانِ خصوصی تھے اور کینیڈین سکالر ڈاکٹر تقی عابدی مہمانِ ذوی وقار کی حیثیت موجود تھے۔کتاب کی رسم رونمائی تقریب کا اِنعقاداردو ڈیپارٹمنٹ جموں یونیورسٹی نے رسا جاویدانی میموریل لٹریری سوسائٹی کے اِشتراک سے کیا تھا۔اِس موقعہ پر سپیکر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے رسا جاویدانی کی شخصیت اور شاعری کا تنقیدی تجزیہ کیا اور انہیں ہندوستان کے اُن بلند پایہ¿ ادبی شخصیات میں سے ایک قرار دیا جنہیں ان کی وفات کے 47 سال بعد بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے 2025 کا ادبی ایوارڈ دینے پر منتظمین کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے مصنفہ کو جموں و کشمیر کے مشہور شاعر رسا جاویدانی کی زِندگی اور کام پر کتاب مرتب کرنے پر مُبارک باد دی ۔ اُنہوں نے رسا جاویدانی کو نہ صرف اردو کے معروف شاعر بلکہ کشمیری شعرا¿ میں بھی سرِ فہرست قرار دیا جنہوں نے اپنی شاعری میں زندگی کی حقیقی تصویر پیش کی۔کینیڈین سکالر ڈاکٹر تقی عابدی نے رسا جاویدانی کی اُردو شاعری کے مختلف اشعار کا حوالہ دیا جو باہمی افہام تفہیم اور سماجی ہم آہنگی سے محبت کی عکاسی کرتے ہیں۔پروفیسر نے صدارتی خطاب میں رسا جاویدانی کو جموں و کشمیر کے مقبول ترین اردو اور کشمیری شعرا¿ میں شمار کیا۔اِس سے قبل ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اُردو پروفیسر شہاب عنایت ملک اور صدر رسا جاویدانی میموریل لٹریری سوسائٹی جموں نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا جبکہ جنرل سیکرٹری رسا جاویدانی میموریل لٹریری سوسائٹی جموں ولی محمد اسیر کشتواڑی نے ایوارڈ کے توصیفی نامہ کا متن پڑھ کر سُنایا۔اسسٹنٹ پروفیسر غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری ڈاکٹر محمد آصف ملک علیمی اور کلچرل آفیسر کلچر اکیڈمی جموں ڈاکٹر شاہنوازنے اپنے مقالے پیش کئے اور تقریب میںڈاکٹرشہناز قادری کی جاری کی گئی کتاب کو سراہا۔تقریب میں بڑی تعداد میں شعرا¿ ، ادبا¿، فن کاروں، اساتذہ، طلبا¿ اور ممتازشہریوں نے شرکت کی۔اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو جموں یونیورسٹی ڈاکٹر چمن لال نے پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے اوڑی میں اِنڈور سٹیڈیم اور ٹی ایس او آفس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

Next Post

جموں شہربڑے تجارتی اور لاجسٹک مرکز میں تبدیل:لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں شہربڑے تجارتی اور لاجسٹک مرکز میں تبدیل:لیفٹنٹ گورنر

جموں شہربڑے تجارتی اور لاجسٹک مرکز میں تبدیل:لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS