آگرمالوا//نپور شرما کی حمایت کرنے پر بدھ کو آگرمالوا کے ایک نوجوان پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں پولیس نے اب تک ۱۳میں سے آٹھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ابھی پولیس مزید پانچ لوگوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔پولیس کوتوالی تھانہ انچارج ہریش جیجوریکر نے بتایا کہ بدھ کے روز ۲۵سالہ نوجوان آیوش مالی پر حملے کے سلسلے میں امن ولد رئیس مستری، ارباز، سلمان، آصف، منا، چیکو، امواسہیل سمیت ۸؍ لوگوں کو کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جبکہ پانچ لوگوں کو گرفتار کرلیا جائے گا،ان میں سرفراز، فردوس، سمیر، ساجد اور مقبول شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو بی جے پی کی سابق لیڈر نپور شرما کی حمایت کرنے پر۱۳’لوگوں نے متفقہ طور پر آیوش مالی نامی نوجوان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ زخمی آیوش کا اجین میں علاج چل رہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے آشوتوش سونی کی شکایت پر رپورٹ درج کی تھی۔
وزیر داخلہ کے مطابق مدھیہ پردیش امن کا جزیرہ ہے اور کسی کو یہاں کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں اس معاملے میں کی گئی کارروائی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان سب کے خلاف این ایس اے اور ضلع بدر کی طرف سے کارروائی کی جائے گی۔بجرنگ دل لیڈڑ کے پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف بلڈوزر چلانے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ گرفتار 8 ملزمان کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جائیں گے۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے نروتم مشرا نے کہا کہ اس سلسلے میں انتظامیہ کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔
ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اگر مالوا ضلع ہیڈکوارٹر میں نوجوانوں کے درمیان جھگڑے نے طول پکڑ لیا۔ اجین روڈ پر ٹول ٹیکس کے قریب کچھ لوگوں نے ایک نوجوان پر حملہ کر دیا۔ نوجوان کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔ حملہ دیکھ کر راہگیر نوجوان کی جان بچانے کے لیے بھاگے اور پولیس کو اطلاع دی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ نوجوان بجرنگ دل کا بلاک کنوینر ہے۔ اس معاملے نے طول پکڑ لیا اور ہندو تنظیموں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر اور ضلع اسپتال کا گھیراؤ کیا۔






