Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ترال دہشت گردی سے پاک لوگ امن ترقی خوشحالی کے متمنی/دلباغ سنگھ

by Indian Times
22/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ترال دہشت گردی سے پاک لوگ امن ترقی خوشحالی کے متمنی/دلباغ سنگھ
سرینگر        جنوبی کشمیرکے انتہائی حساس علاقے ترال کوعسکریت سے پاک قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہاکہ امن کے قیام کے لئے علاقے کے لوگوں کی کوششیں رنگ لائی ترال ترقی خوشحالی کی طرف گامزن ہوگیاہے نوجوان بزرگ بچے اور خواتین اس کے لئے مبارک باد کے مستحق ہے ۔ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تمام کیس حل کئے گئے ہے عسکریت کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہے دراندازی اب ناممکن ہے صورتحال پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق جنوبی کشمیرکے انتہائی حساس علاقے ترال میں پولیس اسٹیشن کاافتتاح کرنے کے موقعے پرمنعقد کی گئی تقریب کے حاشئے پرزررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران جموںو کشمیرپولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ ترال اب ملی ٹینسی سے پاک ہے جتنے بھی عسکریت پسند علاقے میں سر گرم تھے انہیں یاتو مارا گیایاگرفتار کیاگیاہے علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے مقامی لوگوںکے تعاون کوہم فراموش نہیں کرسکتے ہے ۔انہوںنے کہاکہ ترقی خوشحالی کے لئے مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس وسیول انتظامیہ کوجوتعاون فراہم کیاگیا تشدد نفرت غیرقانونی حرکات وسکنات اور ملک دشمن سرگرمیاں روکنے کے لئے اور ا سے دور رہنے کی خاطر مقامی لوگوں نے جو خدمات انجام دی ہے اس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہے کہ انہوںنے تشدد نفرت گمراہی کوخیرباد کرکے اپنے مستقبل کوروشن اور تابناک بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہےں ہرگھرترنگا گھرگھرترنگا لہرانے کے موقعے پرترال کے لوگوں نے جوخدمات انجام دی اس کے لئے ملک بھر میں نہیں بلکہ دنیا بھرمیں پذ رائے مل، رہی ہے۔ ڈی جی پی نے کہاکہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تمام کیسوں کوحل کیاگیاہے اور کئی ایک عناصر اب بھی سرگرم ہے جن پرہم کڑی نظررکھے ہوئے ہےں جلدہی منتقی انجام تک پہنچایاجائےگا ۔انہوںنے کہاکہ کشمیریت کوبدنام کرنے کے لئے سازشیں رچائی جارہی ہے تاہم ترال کے لوگوں نے یہ ثابت کردیاکہ وہ صدیوں پرانی روایتوں کواب بھی بنائے ہوئے ہے او ریہی ہماری پہچان ہے کہ ہم رواں داری کے اصولوں کواپناتے ہوئے امن خوشحالی اور ترقی کے لئے راہ ہموار کرےں ۔ڈی جی پی نے کہاکہ ابھی بھی چند افراد وادی کشمیرمیں سرگرم ہے اکہ دوکہ واقعات ہورہے ہے تاہم ایسے عناصر پرہم کڑی نظررکھے ہوئے ہے ۔دراندازی کوروکنے کے لئے بہتر سیکورٹی کے انتطامات ہونے کادعویٰ کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہاکہ رواں برس کے دوران بھی دراندازی ہوئی اور جو لوگ اس طرف آ نے میں کامیاب ہوئے انہیں مختلف جھڑپوں کے دوران مارا گیااور زیادہ تر دراندای کرنے والوں کوحدمتارکہ پرہی اپنے منتقی انجام تک پہنچایاگیا۔ انہوں کہاکہ سردیوں کے ایام میں دراندازی کے خدشات کوخارج نہیں کیاجاسکتا ہے اب اس طرح کی کوششوں کوہم کامیاب نہیں ہونگے دینگے ۔حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول پرفورسز پوری طرح سے متحرک ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

منشیات کی لعنت ایک سنگین مسئلہ:مرکزی وزیرداخلہ

Next Post

کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے پونچھ کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے پونچھ کا دورہ کیا

کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے پونچھ کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS