Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے ملائیشیا میں عالمی چمپئن شپ کیلئے اِنڈین پینکاک سلات ٹیم کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

کہا، ملک کو سپورٹنگ پاور ہائوس میں تبدیل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کے اعتماد ، خواب اور لگن کو دیکھ کر مجھے واقعی فخر ہے

by Indian Times
23/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج 26؍ جولائی سے ملائیشیا کے میلاکا میں منعقد ہونے والی 19 وین عالمی پینکاک سلات چمپئن شپ کے لئے اِنڈین پینکاک سلات ٹیم کو ہر ی جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پینکاک سلات کھلاڑیوں اور کوچوں سے بات چیت کی اور آئندہ عالمی چمپئن شپ میں ان کی کامیابی کی خواہش کی۔اُنہو ں نے کہا کہ عالمی چمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرنا بڑے فخر کی بات ہے ۔وہاںزبردست اور اچھی طرح سے کھیل کھیلو اور اَپنا اور اَپنے ملک کا نام روشن کرو۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ایک اَرب سے زیادہ لوگ آپ کے لئے خوش ہوں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ ہمارے نوجوان آج کھیل کے ہرشعبے میں شاندار کار کردگی کا مظاہر ہ کر رہے ہیںاور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ملک کو سپورٹنگ پاور ہائوس میں تبدیل کرنے کے لئے ان کے اعتماد ، خواب او رلگن کو دیکھ کر واقعی فخر ہے ۔ کھلاڑیوں ،کوچوں اور ٹیم اَفسران کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں منعقدہ 21روزہ قومی کوچنگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی سہولیات اور تربیت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل نے کہا کہ یہ خطے میں پہلا پینکاک سلات یا مارشل آرٹ ڈسپلن کا کوئی قومی کوچنگ کیمپ تھا۔ملک بھر سے 36 کھلاڑیوں ( مرد و خواتین) پر مشتمل ٹیم ملائیشیا روانہ ہوگی ۔ جموںوکشمیر کے آٹھ کھلاڑی جن میںکرن چوپڑا ، شیخ نجم ثاقب، صہیب جیلانی ، پیر عادل منظور ، رویس احمد ، کومل دھیمان ، بلقیس مقبول اور اَقصیٰ گلزار عالمی چمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والے دو کوچوں محمد اِقبال اور عرفان عزیز سمیت کل چھ کوچوں اور سٹاف ممبران کے علاوہ ایک سٹاف ممبر ہے ۔ یوٹی سے مفتی حامد یاسین بھی ورلڈ پینکاک سلات چمپئن شپ کے لئے اِنڈین ٹیم کے ساتھ ہیں۔یہ پہلا قومی دستہ ہے جو سری نگر سے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لئے روانہ ہوگا۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے دیگر معززین کے ساتھ مل کر وَن بال وَن ورلڈ انوائرمنٹ کمپیئن ۔

دی سپرٹ آف فٹ بال آن دیرپا ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں ماحولیاتی بیداری کے لئے گیند پر دستخط کئے۔اِس موقعہ پر راج بھون میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ،جموں وکشمیر کے بین الاقوامی کھلاڑی، اِنڈین پینکاک سلات فیڈریشن کے اَفسران اور جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کے اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نے دسویں اور بارہویںجماعت کے طلباء کو مبارکباد دی

Next Post

اِنتظامی کونسل کی جموں وکشمیر میں غیر منظم ڈیپازٹ سکیم رولز 2022 پر پابندی لگانے کو منظوری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اِنتظامی کونسل کی جموں وکشمیر میں غیر منظم ڈیپازٹ سکیم رولز 2022 پر پابندی لگانے کو منظوری

اِنتظامی کونسل کی جموں وکشمیر میں غیر منظم ڈیپازٹ سکیم رولز 2022 پر پابندی لگانے کو منظوری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS