Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کی

by Indian Times
24/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کی
بانڈی پورہ/23مئی/ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل یو آئی ڈی اے آئی سنجیو مہاجن نے بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ضلع بانڈی پورہ میں صفر سے پانچ برس کی عمر کے گروپ میں 25,700 کی تخمینہ شدہ آبادی کے مقابلے میں 19,627 کے لئے آدھار تیا ر کیاجس میں ہدف کی 84 فیصد آبادی شامل ہیں جبکہ تمام عمر کے گروپوں کے لئے یہ 86.21 فیصد ہے۔میٹنگ میں تمام عمر کے گروپوں میں آدھار سچیورین اور بچوں کی لازمی بائیو میٹرک اَپ ڈیٹ کے علاوہ اِضافی اِندراج اور اَپ ڈیٹ سینٹروں کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں مناسب جگہ ، آپریٹروں کی تعیناتی جیسے طریقوں پر بھی غور و خوض ہوا اور بتایا گیا کہ عام لوگوں کی سہولیت کے لئے ضلع کے غیر محفوظ علاقوں میں اِضافی اَنرولمنٹ اور اَپدیٹیشن سینٹروں کو قائم کئے جائیں گے۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ آدھار سائبر ڈھوکہ دہی کو روکنے کی زبردست صلاحیت او رگنجائش ہے ۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آدھار کا اِندراج کریں کیو ںکہ مختلف سرکاری سکیموں کا فائدہ حاصل کرنا لازمی ہے۔میٹنگ میں گھر گھر آدھار مہم اور شناخت شدہ بلاکوں میں متعین جگہوں پر آدھار کیمپوں کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ لوگوں سے کہا کہ وہ 18برس سے زیادہ عمر کے گروپ کے آدھار میں دستاویز کی تصدیق اور اَپ ڈیٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔اُنہوں نے رہائشیوں کو اَپنے دستاویزات کو اَپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دینے کے لئے بیداری پروگرام منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے یہ بھی زور دیا کہ رہائشیوں کی بیداری کے لئے ایک خصوصی مہم کا اہتمام کیا جائے تاکہ اِندراج مراکز پر دستاویز اَپ لوڈ کرنے اور خصوصی کیمپوں کا اہتمام کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ مراکز او ردستیاب سہولیات کی مستقبل بنیادوں پر نگرانی کریں اور صفر سے 5برس کی عمر کے گروپ میں آدھار اِندراج کی سیچوریشن کو بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ عمر شفیع ، پروجیکٹ منیجر معراج وانی ،سٹیٹ کوآرڈی نیٹر یو آئی ڈی اے آئی اویس قرنین ، سی اِی او بانڈی پورہ ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر بانڈی پورہ اور دیگر متعلقہ اَفسران کے علاوہ سی ایس سی آپریٹروں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اِنتظامی کونسل نے سنتورہوٹل کے 145ملازمین کو جے کے ٹی ڈی سی ، جے کے سی سی سی اور ایس کے آئی سی سی میں شامل کرنے کو منظور ی دی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا جی۔20 ٹوراِزم ورکنگ گروپ سمٹ سے خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کا جی۔20 ٹوراِزم ورکنگ گروپ سمٹ سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا جی۔20 ٹوراِزم ورکنگ گروپ سمٹ سے خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS