Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں قدیم ثقافتی ورثے کی بحالی ، تحفظ اور دیکھ ریکھ کیلئے ایکشن پلان کا جائزہ لیا

تحفظ کی کوششوں کو ہماری عظیم تہذیبی اور ثقافتی میراث کی جمالیاتی ، تاریخی او رسماجی اَقدار کو برقرار رکھنا چاہیے۔ لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
24/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموںوکشمیر میں ’’ قدیم ثقافتی ورثے کے احیاء ، بحالی ، تحفظ اور دیکھ دیکھ کے لئے سکیم کی مؤثر عمل آوری کے لئے ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہو ں نے کہا ،’’ تحفظ کی کوششوں کو ہماری عظیم تہذیبی اور ثقافتی میراث کی جمالیاتی ، تاریخی اور سماجی اَقدار کو برقرار رکھنا چاہیئے۔‘‘اِس سکیم کا تصور ان مقدس مقامات اور ورثے کی جگہوں کی نشاندہی کرنے کے لئے کیا گیا تھا جن میں مداخلت کی ضرورت ہوتی ہے ، ان کی بحالی یاتزئین و آرائش کا کام اَنجام دیا جاتا ہے ، ان مقامات کے تحفظ کو یقینی بنا یا جاتا ہے ۔

اِس کے علاوہ ان مقامات کو جہاں کہیں بھی نقصان پہنچا ہے وہاں بحالی کو فروغ دینا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ ثقافت کو ماہرین کی مدد سے قدر پر مبنی تحفظ کو اَپنانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں شفافیت کو یقینی بنانا چاہیئے اور منصوبوں کی سائٹ پر مؤثر نگرانی بھی کرنی چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ زیارت گاہ ، تاریخی ، ثقافتی ، مذہبی اہمیت کے

حامل مقامات کی شناخت کریں اور کام کی قدر پر مبنی طریقۂ کار اور تحفظ کے لئے مربوط نقطہ نظر پر عمل کرنا چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے شروع کریں جو ہر کمیونٹی اور ہر فرقے کی نمائندگی کی عکاسی کرتے ہوں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ 35 پروجیکٹوں ( 18جموں میں اور 17کشمیر میں)بشمول مندر ، عبادت گاہیں ، گوردوارے ، قلعے ، چرچ ، مجسمے اور بائولی کی تقسیم اور زمرہ وار تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ کو پہلے سے منظور شدہ منصوبوں پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔

اُنہوں نے محکمہ کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ غیر ورثے اور علمی ورثے کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل لائبریری کی ترقی پر توجہ دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی فن کاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے محکمہ سے کہا کہ وہ فن کاروںکے لئے کوششیں کرے۔اُنہوں نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ وہ نوجوان فن کاروں کو تربیت دینے کے لئے جموںوکشمیر کے تجربہ کار او رماہر فن کاروں کی مدد کرے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دوسری رِیاستوں کے لوگوں اور جموں وکشمیر کی ثقافت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے ’’ ایک بھارت شریشٹھہ بھارت‘‘ تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ساتھ فن کاروں کے ثقافتی تبادلے کے پروگرام منعقد کرنے پر زو ردیا۔

اُنہوں نے محکمہ سے کہا کہ وہ کچھ ممکنہ پروجیکٹوں کی تجاویز مرکزی حکومت کو بھیجے جنہیں مرکزی حکومت کی موجودہ سکیموں اور پروگراموں میں شامل کیا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے محکمہ سے مزید کہا کہ وہ کشمیر میں شیر گڑھی او رجموں میں مبارک منڈی کے تحفظ او ربحالی کے کام کو تیزی سے اَنجام دینے کے لئے محکمہ ثقافت مرکزی حکومت کے ساتھ مسئلہ اُٹھائے جو ہمارے عظیم فن تعمیراتی ورثے کی علامت ہے۔محکمہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہوائی اَڈوں پر کتابچہ سے جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحوں کی دِلچسپی کے مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔

اِنتظامی سیکرٹری محکمہ ثقافت زبیر احمد نے جموںوکشمیر یوٹی میں فنِ تعمیر اور ورثے کے احیاء ، بحالی ، تحفظ اور دیکھ ریکھ کی پہل کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے سیاحتی مقامات پر منعقد ہونے والے کلچر فیسٹولوں کے علاوہ نچلی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، سیکرٹری محکمہ سیاحت سرمد حفیظ ، ڈائریکٹر آرکائیوز ، آرکیالوجی اینڈ میوزیم پردیپ کماراور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر راگھو لنگر نے جموںوکشمیر کے سرحدی اَضلاع میں بی اے ڈی پی کی عمل آوری کا جائزہ لیا

Next Post

جموں سے7053 یاتریوںکی کشمیر آمد میں خراب موسم حائل

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے22دن مکمل ،یاتریوںکی آمدجاری

جموں سے7053 یاتریوںکی کشمیر آمد میں خراب موسم حائل

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS