Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اَتل ڈولو نے جموں کے بھدرور پنچایت میں” کسان سمپرک ابھیان“ کا آغاز کیا

by Indian Times
25/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے جموں کے بھدرور پنچایت میں” کسان سمپرک ابھیان“ کا آغاز کیا
جموں/24اپریل/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت جموں ضلع کے مارہ بلاک کے بھدرور پنچایت میں ” کسان سمپرک ابھیان “ کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پرایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے حصہ لینے والے کسانوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے مسائل اور خدشات کے ازالے کے لئے اِس موقعہ کا بہترین اِستعمال کریں۔اُنہوں نے کسانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ماہر حکام کے ساتھ اَچھے تعلقات استوار کریں اور ان سے کچھ چیزیں سیکھیںجو اَپنے پیشے اور زرعی پیداوار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے۔ایڈیشنل چیف سیکر ٹری کو جانکاری دی گئی کہ زراعت اور متعلقہ شعبے سے متعلق تقریباً 49 سکیموں کی تفصیلات 3دِن تک سمارٹ ٹی وی پر دکھائی جائیں گی۔جن میں سے 17سکیمیں آج عوام کو دکھائی گئیں اور متعلقہ اَفسران کی جانب سے موقعہ پر ہی سوالات اُٹھائے گئے اوران کے جوابات دئیے گئے۔پروگرام میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کسانوں کے بیس لائن سروے کے حوالے سے موقعہ پر ہی رجسٹریشن بھی کی گئی۔ضلع جموں کی 20پنچایتوں میںزائد اَز800 کسانوں نے پروگرام میں حصہ لیا۔ابھیان کے تحت ہر ہفتے کے پہلے تین دِنوں کے دوران مختلف سکیموں کو دِکھایا جائے گا جس میں 31 اگست 2023ءتک کل 822 ٹریننگ اور 274 سیشن شامل ہوں گے تاکہ ضلع کے ہر کسان تک پہنچنے کے لئے ضلع کی تمام پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے۔اِس موقعہ پر ضلع نوڈل آفیسر ایچ اے ڈی پی ، ریسور پرسن ، سرپنچ اور پنچ کے علاوہ عوامی نمائندے موجود تھے۔ڈین این او ایچ اے ڈی پی نے 31 اگست 2023ءتک جاری رہنے والی مہم کے دوران کسانوں کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے کے لئے تمام ریسورس پرسنز کا کسانوں سے تعارف کرایا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی سیکرٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا چک لالواور دھامور ۔ترلوک پور کا دورہ

Next Post

مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS