Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سی بی سی کا تین روزہ آو¿ٹ ریچ پروگرام نیوما میں اختتام پذیر

by Indian Times
26/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سی بی سی کا تین روزہ آو¿ٹ ریچ پروگرام نیوما میں اختتام پذیر
سرینگر/25 اگست/پی آئی بی/ لداخ کے دور افتادہ چانگ تھانگ علاقے کے نیوما میں سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی طرف سے منعقدہ تین روزہ آو¿ٹ ریچ پروگرام اور تصویری نمائش جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی۔9 برس: سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان کے موضوع پر منعقد کیے گئے پروگرام کا مقصد ملک کے ترقیاتی منظر نامے اور گزشتہ نو سالوں کے دوران اہم شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔نیوما کے کمیونٹی ہال میں لگائی گئی تصویری نمائش میں حکومت کے دیگر اہم پروگراموں کے علاوہ مشن لائف ای اور جی 20 صدارت کے بارے میں معلومات کی نمائش کی گئی۔گزشتہ تین دنوں کے دوران، مقامی عوام کو حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کمیونٹی موبلائزیشن اور ان کی شمولیت کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔آئی سی ڈی ایس، زراعت اور صحت کے محکموں کے ماہرین نے زائرین کو مشغول کیا اور انہیں متعلقہ محکموں کی جانب سے نافذ کی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ تین روزہ پروگرام کے دوران طلباءکے لیے روزانہ کوئز اور مقامی خواتین کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔اختتامی روز، ڈاکٹر فرناز کوثر، میڈیکل آفیسر نے حاضرین، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، سے بات چیت کی اور انہیں صحت اور خاندانی بہبود کے شعبے میں شروع کیے گئے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر فرناز نے عام صحت کے مسائل اور ان کے علاج کے بارے میں بھی بات کی۔اس سے قبل پہلے روز ایس ڈی ایم نیوما، جناب جگمیت انگچک اور سی ڈی پی او نیوما، محترمہ زرینہ بانو نے لوگوں سے خطاب کیا۔ دوسرے دن محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ جناب ہاشم علی نے نامیاتی کاشتکاری اور سرد موسم کی سبزیوں کی کاشت پر لیکچر دیا۔ انہوں نے زرعی اسکیموں کے بارے میں بھی تفصیلی پریزنٹیشن دی جو کہ خصوصی طور پر لداخ کے لیے ہیں۔جناب شاہد محمد لون، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی نے لیہہ کی ضلعی انتظامیہ، سب ڈویژنل انتظامیہ نیوما اور نیوما کے لوگوں کا آو¿ٹ ریچ پروگرام کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی سی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم اور فرض کی پابند ہے کہ شہری اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پروگرام اور فلاحی اسکیم کی کامیابی کا دارومدار عوامی بیداری پر ہے، اور آو¿ٹ ریچ پروگرام شہریوں کو باخبر بنانے کا ایک طریقہ ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

موچھو بازار میں چیکنگ کے دوران پولیس کو شراب کی کئی بوتلیں برآمد ہوئیں

Next Post

وزیر اعظم مودی نے ماضی کی زنجیریں توڑ دی /ڈاکٹر جتندر سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی نے ماضی کی زنجیریں توڑ دی /ڈاکٹر جتندر سنگھ

وزیر اعظم مودی نے ماضی کی زنجیریں توڑ دی /ڈاکٹر جتندر سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS