Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نریندر مودی نے گجر برادری کو ترجیح اور وقار دیا:مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ

by Indian Times
27/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔۔۔۔۔ 26 مارچ ۔۔۔مرکزی وزیر اور بی جے پی کے اودھم پور لوک سبھا نشست کے امید وار ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ماضی میں کانگریس حکومتوں نے اپنے ووٹ بینک مفادات کے حصول کے لئے گجر برادری کا استحصال کیا۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجر برادری کو جموں وکشمیر میں ترجیح دی اور ان کو سیاسی حقوق دئے۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ مغل میدان میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘کانگریس کی سابق حکومتوں نے گجر برادری کو نظر انداز کیا تھا اور انہیں اپنے حال پر اور بے گھر زندگی گذارنے پر چھوڑ دیا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی ہی وہ لیڈر ہیں جنہوں نے عقیدے یا مذہب سے قطع نظر گجر برادری کے ہر کنبے کو پکا مکان فراہم کیا’۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اسی کارنامے کے نتیجے میں آج گجر برادری کے لوگ مکانوں میں رہ رہے ہیں جو پہلے عارضی ٹنٹوں میں رہا کرتے تھے۔ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ کشتواڑ جو ایک نظر انداز کیا گیا دور افتادہ علاقہ تھا، نے گذشتہ دس برسوں سے حیران کر دینے والی تبدیلی دیکھی ہے اور آج بجلی کا مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کا کشتواڑ شمالی ہندوستان کا ایک بڑا ‘بجلی مرکز’ بننے کے لئے تیار ہے جو یہاں بجلی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد تقریباً 6 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ نو یا دس برسوں کے دوران اس خطے میں 6 سے 7 بڑے ہائیڈرو بجلی پورجیکٹ تیار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان پرجیکٹوں سے نہ صرف بجلی کی پیدا وار میں اضافہ ہوگا بلکہ یونین ٹریٹری میں بجلی کی کمی کو دور کرنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دس دہائیوں تک بر سر اقتدار رہنے والی مرکزی و ریاستی حکومتوں نے کشتواڑ کو ووٹ بینک سیاست کے لئے نظر انداز کیا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے جب سے زمام اقتدار سنبھالی تب سے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ تمام نظر انداز شدہ خطوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ وہ بھی باقی خطوں کے ساتھ ساتھ یکساں ترقی کر سکیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام نے بیروہ اور بڈگام کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں پر اِنتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

پارٹی دفتر بڈگام میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے پارٹی قائدین کا خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
پارٹی دفتر بڈگام میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے پارٹی قائدین کا خطاب

پارٹی دفتر بڈگام میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے پارٹی قائدین کا خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS