Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

بھارت کاشمال مشرق خطہ سیاحوں کی جنت ہے /۔ نائب صدر

by Indian Times
27/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی//نائب صدر جمہوریہ جناب ایم ونکیا نائیڈو نے آج شہریوںسےاپیل کی کہ وہ گھریلو سیاحت کو ترجیح دیں اور غیر ملکی ٹور کا انتخاب کرنےسے پہلے ملک کے تمام حصوں کا جائزہ لیں۔ شمال مشرق میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب وینکیانائیڈو نے کہا کہ بار بار عوام کےعوام سے رابطہ اور بات چیت سے ہمارے ملک کے اتحاد اور یکجہتی کو مضبوطی ملے گی۔

نائب صدر نے ’نارتھ ایسٹ آن وہیلس‘ مہم کے شرکا کے ساتھ بات چیت کی۔ اس مہم میں 18 ریاستوں سے پانچ خواتین سمیت 75 بائیکرز شرکت کررہے ہیں جو کہ شمال مشرق کی آٹھوں ریاستوں کا سفر کریں گے۔ شمال مشرقی ریاستوں کے اپنے حالیہ سفر کو یاد کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اپنے خوبصورت مناظر مالا مال ثقافت اور عوام کے مہمان نوازی کی وجہ سے یہ ریاستیں درحقیقت سیاحوں کی جنت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ خطےکے شاندار تجربے کے باوجود بہت سےلوگ اب بھی اس کے بارے میں نہیں جانتے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ شمال مشرق کی خوبصورتی کا جائزہ لینے اور ہماری ثقافت کےتنوع کا مشاہدہ کرنے کے لئے شمال مشرق کے سفر کا لطف اٹھائیں۔

آرگینک زراعت کے میدان میں ملک کو راستہ دکھانے کے لئے شمال مشرق کی تعریف کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے مشورہ دیا کہ دیگر ریاستوں کو بھی شمال مشرقی ریاستوں کے بہترین طریقہ کار سے سیکھنا چاہئے اور آہستہ آہستہ پائیدار زراعت کی طرف بڑھنا چاہئے۔ نائب صدر نے شمال مشرق میں خصوصی طور پر کنیکٹی ویٹی کے معاملےمیں بنیادی ڈھانچے کے نمایاں فروغ کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کوششوں سے خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ اس منفرد مہم کے لئے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے سڑک تحفظ کے موضوع پر ان کے فوکس کی بھی ستائش کی۔ بھارت میں ہر سال ایسے سڑک حادثوں میں جن سے کہ بچا جاسکتا تھا، زبردست جانی نقصان پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ ایسے حادثات کی تعداد کو کم سے کم کرنے کے لئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آئینی اصولوں کی پاسداری کی/وزیر اعظم

Next Post

تلنگانہ میں 8 سال کے دوران 4 لاکھ کروڑ روپئے قرض کا اضافہ/سیتارامن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
کرپٹو کرنسی پر پابندی کیلئے عالمی حمایت کی ضرورت /وزیر خزانہ

تلنگانہ میں 8 سال کے دوران 4 لاکھ کروڑ روپئے قرض کا اضافہ/سیتارامن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS