Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کرگل وجے دیوس : ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے فوجیوں کو سلام

فوجیوں کی بہادری ہمیں ہر روز تحریک دیتی ہے/ وزیر اعظم مودی ، بہادر جوان ہمیشہ یادوں میں رہیں گے/نائب صدر

by Indian Times
27/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//سی این آئی//کرگل وجے دیوس کے موقع پروزیر اعظم نریندر مودی نے فوجی اہلکاوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو یاد کیا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ہم ان (فوجیوں) کی قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ ہم ان کی بہادری کو یاد کرتے ہیں۔ آج کرگل وجے دیوس پر ہم اپنے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے کرگل میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

ان کی بہادری ہمیں ہر روز تحریک دیتی ہے۔ادھر، کرگل وجے دیوس سے ایک روز قبل شام کے وقت تولولنگ، ٹائیگر ہل اور دیگر مقامات پر ہونے والی جنگ کو یاد کیا گیا اور لداخ کے دراس علاقوہ میں قائم کرگل جنگ یادگاری پر 559 چراغ روشن کئے گئے۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی عہدیداران، فوجی اہلکار کے اہل خانہ اور دیگر افراد موجود رہے۔

دریں اثنا نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کرگل جنگ کے جانبازوںکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نائیڈو نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ کرگل جانبازوں اور ان کے اہل خانہ کا ملک ہمیشہ احسان مند رہے گا۔ یہ بہادر جوان ہمیشہ یادوں میں رہیں گے۔ نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ کارگل دیوس کے موقع پر میں پوری قوم کے ساتھ اپنی مسلح افواج کی ہمت اور بہادری کی داستانوں کو یاد کرتا ہوں۔ میں کارگل جنگ اور آپریشن وجئے کے بہادروں کو سلام پیش کرتا ہوں اور عظیم قربانی دینے والے جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ‘‘۔

دریں اثناء کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کرگل وجئے دیوس کے موقع پر ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے ترنگا کے وقار میں اپنی جان دینے والے جوان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ملک کی سلامتی کے لئے آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی اس عظیم قربانی کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر میںاسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں : الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم پانچ روزہ دورے پر جموںکشمیر وارد

Next Post

فوجیوں کی بہادری ہی ہے کہ ملک کی سالمیت پر کوئی انچ نہیں آ سکتی ہے / امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
فوجیوں کی بہادری ہی ہے کہ ملک کی سالمیت پر کوئی انچ نہیں آ سکتی ہے / امیت شاہ

فوجیوں کی بہادری ہی ہے کہ ملک کی سالمیت پر کوئی انچ نہیں آ سکتی ہے / امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS