Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ملک میں تیار کردہ جدید ہلکا ہیلی کاپٹر ایم III بھارتی کوسٹ گارڈ میں شامل

by Indian Times
29/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پور بندر( گجرات)//ملک میں تیار کردہ جدید ہلکے ہیلی کاپٹر ) اے ایل ایچ ( ایم کے III کے اسکواڈرن 835 اسکواڈرن ) سی جی ( کو 20 جون ، 2022 ء کو بھارتی کوسٹ گارڈ کے گجرات کے پوربندر میں ایئر اینکلیو میں شامل کیا گیا ہے ۔ کوسٹ گارڈ کے ڈی جی جناب وی ایس پٹھانیا نے کمیشننگ کی تقریب کی صدارت کی ، جس میں پوربندر اور گجرات کے علاقے میں تعینات کئی فوجی اور سول شخصیات نے شرکت کی ۔

اس اسکواڈرن کی شمولیت وزیر اعظم کے ویژن ’ آتم نربھر بھارت ‘ کے خطوط پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں ( ایس اے آر ) اور نگرانی کی کارروائیوں میں خود کفالت کی جانب اہم قدم ہے ۔اے ایل ایچ ایم کے III ہیلی کاپٹر ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹیڈ ( ایچ اے ایل ) کے ذریعہ ملک میں تیار کئے گئے ہیں ۔ یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین راڈار کے ساتھ ساتھ الیکٹرو آپٹیکل سینسرس شکتی انجن ، مکمل کانچ والے کاک پٹ ، بہت زیادہ طاقت والی سرچ لائٹ ، جدید ترین مواصلاتی نظام ، شناخت کرنے کے خود کار نظام کے ساتھ ساتھ ایس اے آر ہومر جیسی خصوصیات سے لیس ہیں ۔

ان خصوصیات کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر بحری نگرانی کے ساتھ ساتھ زیادہ فاصلے تک ایس اے آر وغیرہ کی کارروائیاں ، بحری جہازوں پر تعیناتی کے دوران دن اور رات دونوں میں انجام دے سکتے ہیں ۔ یہ ہیلی کاپٹر بھاری مشین گنوں سے لیس ہونے کی وجہ سے ایک طرف حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو دوسری جانب انہیں انتہائی بیمار مریضوں کو منتقل کرنے کے لئے طبی آئی سی یو میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔اب تک 13 اے ایل ایچ ایم کے III ہیلی کاپٹروں کو مرحلے وار بھارتی کوسٹ گارڈ میں شامل کیا گیا ہے اور ان میں سے چار کو پوربندر میں رکھا گیا ہے ۔

شمولیت کے بعد اسکواڈرن نے 1200 سے زیادہ گھنٹوں کی پروازیں کی ہیں اور دیو کے ساحل کے قریب رات میں ایک ایس اے آر مشن سمیت کئی مشن انجام دیئے ہیں ۔835 اسکواڈرن ( سی جی ) کمانڈنٹ سنیل دت کی کمان میں ہے ۔ ان کی شمولیت سے گجرات خطے میں بھارتی کوسٹ گارڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور ملک کی بحری سکیورٹی مزید مستحکم ہو گی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

فولاد کی وزارت نے گتی شکتی کیلئے قومی پورٹل پر خود کو پیش کیا

Next Post

مذہبی یاتراوں میں شامل ہونے والے لوگوں کوویکسین کی سبھی خوراکیں دی جائیں/مرکز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post

مذہبی یاتراوں میں شامل ہونے والے لوگوں کوویکسین کی سبھی خوراکیں دی جائیں/مرکز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS