Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

بابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یاترا پرامن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے گی: منوج سنہا

by Indian Times
30/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات سے شروع ہونے والی شری امر ناتھ یاترا کے پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لئے امید قوی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابا شری امر ناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے یاتری پوتر گھپا کے درش کے لئے آئے ہیں اور وہ سب خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو چند منتخب نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یقین محکم ہے کہ بابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی اور پر امن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ملک بھر سے یاتری آئے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھر لوٹیں گے اور ان کی دعائیں قبول ہوں گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر اور پورے ملک کی ترقی، خوشحالی اور قیام امن کے لئے دعا کی ہے۔

بتادیں کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا دو برسوں کے وقفے کے بعد جمعرات کو پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ سے قریب پونے تین ہزار یاتریوں کے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کے ساتھ شروع ہوگئی۔ انتظامیہ نے جہاں یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی ہے، وہیں امسال یاترا کے لئے سیکورٹی کے فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دہلی کےکورونا میں گراوٹ درج، احتیاط برتنے کی اپیل

Next Post

فلور ٹیسٹ ملتوی، ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد ضرورت نہیں/مہاراشٹر اسمبلی سکریٹری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
فلور ٹیسٹ ملتوی، ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد ضرورت نہیں/مہاراشٹر اسمبلی سکریٹری

فلور ٹیسٹ ملتوی، ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد ضرورت نہیں/مہاراشٹر اسمبلی سکریٹری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS