Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ناظم سیاحت کشمیر نے اننت ناگ ، کولگام ، قاضی گنڈ کا دورہ کیا

by Indian Times
30/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ٹی آر سی ، ٹی ایف سی ، دیگر اثاثوں کے کام کا جائزہ لیا اور جلد تکمیل اور دیکھ ریکھ کرنے کی ہدایت دی
اننت ناگ//انفو//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے آج جنوبی کشمیر اننت ناگ ، کولگام ، قاضی گنڈ اور دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور محکمہ سیاحت کے اثاثوں ، سہولیات پر جاری اور مجوزہ کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر جی این اِیتو نے ہرناگ میں زیر تعمیر ٹورسٹ ریسپشن سینٹر ، اننت ناگ کا دورہ کیا اور عمل آوری ایجنسی کے اِنجینئروں سے کام کی پیش رفت کا موقعہ پر جائزہ لیا۔

اُنہیں جانکاری دی گئی کہ ٹی آر سی اننت ناگ میں اِس کی تکمیل پر ایک سیاحتی سہولیت مرکز ، اِستقبالیہ مرکز ، کمیونٹی ہال ، محکمہ سیاحت کے اَفسران کے لئے ورک سٹیشن کے علاوہ ڈسپلے کائونٹر بھی ہوں گے ۔ناظم سیاحت نے اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ باقی کام ڈبل شفٹوں میں مکمل کریں تاکہ سیاحوں کی سہولیت کے لئے اِس سہولیت کو کھلا رکھا جائے ۔اُنہوں نے کمپلیکس کی فوری لینڈ سکیپنگ اور لائٹنگ کی بھی ہدایت دی۔بعدمیں ڈاکٹر جی این اِیتو نے محکمہ سیاحت کے اَفسران اور اِنجینئروں کی ٹیم کے ساتھ قاضی گنڈ کا دورہ کیا اور این ایچ ۔44 پرنئی ٹنل کے قریب وانگنڈ میں ٹورسٹ فیسلٹیشن سینٹر کی مجوزہ جگہ کا معائینہ کیا ۔

اُنہوں نے سیاحوں کی سہولیت کے لئے قائم ٹی ایف سی کے لئے مختص زمین کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے مجوزہ ٹی یف سی میں اِنفارمیشن کائونٹر ، عوامی سہولیات ، آرام کرنے اور سبز مقامات اور دیگر سہولیات کی توقع کی ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ زمین کے ٹکڑے کی صحیح حد بندی کریں تاکہ اس منصوبے کو جلد اَز جلد عملی جامہ پہنا یا جاسکے۔ناظم سیاحت نے مقامی لوگوں اور اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحتی سہولیات کو مزید اِضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ سیاحوں کی سہولیت ہو۔

اُنہوں نے مشہور سیاحتی ریزورٹ ویری ناگ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مختلف محکموں کے اثاثوں کی دیکھ ریکھ کے کاموں کا معائینہ کیا ۔اُنہوں نے اثاثوں کی مناسب دیکھ ریکھ کی ہدایت دی۔بعد میں ڈاکٹر جی این ایتو نے کولگام ضلع کا دورہ کیا او رمختلف محکموں کے اثاثوں اور ان میں سے کئی کئے گئے کاموں کا معائینہ کیا۔ناظم سیاحت کے ہمراہ محکمہ سیاحت کے اَفسران اور اِنجینئران اور ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج سے عہدے کا حلف لیا

Next Post

سابق رکن اسمبلی ، بی جے پی کے ترجمان ، فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سابق رکن اسمبلی ، بی جے پی کے ترجمان ، فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

سابق رکن اسمبلی ، بی جے پی کے ترجمان ، فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے وفد نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS