سرینگر//سابق کابینہ وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر جمعہ کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی کی عیادت کےلئے اُن کی سرینگر رہائش گاہ گئے۔
قابلِ ذکر ہے کہ لگ بھگ دو ہفتے قبل فاروق اندرانی کی دائیں ٹانگ میں فریکچر ہوگیا تھا، جب وہ چاڈورہ میں اپنے گھر پر صحن میں گر پڑے تھے۔ معالجین نے اُن کی ٹانگ پر پلاسٹر لگیا ہے اور فی الوقت وہ سرینگر میں اپنی رہائش گاہ میں زیر علاج ہیں۔ غلام حسن میر نے آج اندرابی کی عیادت کی اور اُن کی صحت یابی کےلئے دُعا کی۔






