Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ہندوستانی شہروں کو چاہئے کہ وہ مقامی اشیاءکا استعمال زیادہ کریں

اس سے شہریوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئیل

by Indian Times
30/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہندوستانی شہروں کو چاہئے کہ وہ مقامی اشیاءکا استعمال زیادہ کریں
اس سے شہریوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئیل
سرینگر29اکتوبرسی این آئیمرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ہر شہری کو چاہئے کہ وہ ملک میں بنی اشیاءکا زیادہ استعمال کریں اور اسی کو خریدنے کو ترجیح دیں تاکہ اس سے جڑی صنعتیں ترقی کرسکیں جس سے شہریوں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی اور اقتصادی حالات میں بھی سدھار آئے گا۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت پیوش گوئل نے ہندوستان کی کاروباری برادری سے کہا کہ وہ ہندوستان میں بننے والی مصنوعات کو ترجیح دیں۔ وہ حیدرآباد میں آل انڈیا ویشیہ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف ( سے خطاب کررہے تھے۔وزیرموصوف نے ہندوستان میں صنعت اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سے روزگار کو فروغ دینے اور اپنے شہریوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔ مسافروں اور سیاحوں سے اپنے سفری بجٹ کا کم از کم 5 فیصد مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات پر خرچ کرنے کے وزیر اعظم مودی کی اپیل کی توثیق کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ہمارے ہنر مند دستکار، کاریگر اور صنعت کار حمایت اور ترقی کے مستحق ہیں۔جناب گوئل نے نشاندہی کی کہ پچھلے 30 سالوں میں ہندوستان کی جی ڈی پی میں 11.8 گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ایک وقت تھا جب آبادی کے ایک بڑے حصے کی توجہ زندگی کی بنیادی ضروریات جیسے خوراک، لباس اور رہائش کے حصول پر مرکوز تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھرپور توجہ دینے کی وجہ سے اب صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ لوگ ضروریات زندگی کے لیے مسلسل جدوجہد سے آزاد ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اصلاحات جو ان کے دل کے سب سے قریب تھی وہ ہے 12 کروڑ سے زیادہ بیت الخلا بنانے میں حکومتوں کی کامیابی، جو کہ ایک انتہائی بنیادی ضرورت،صفائی ستھرائی کو ملک کے ہر گھر تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا ”یہ صرف بیت الخلاءکا معاملہ نہیں تھا بلکہ عزت اور عزت نفس کا معاملہ تھا، خاص طور پر ہماری خواتین کے لیے“۔وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت غذائی اجناس کی فراہمی اور ہر ماہ فی شخص 5 کلو اضافی خوراک فراہم کرکے تقریباً 80 کروڑ شہریوں کے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ ان کی رقم حقیقی ضرورت مندوں کی مدد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب 50 کروڑ لوگوں کو مفت، معیاری صحت کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور جل جیون مشن کے تحت پینے کا صاف پانی ہر گھرمیں نل کے ذریعہ پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے ان تمام اقدامات کو بنیادی کام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بنیادی کاموں سے ہماری آبادی، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کے لیےاس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ ایسی سرگرمیاں کرنے کے لیے آزاد کیا جائے جو ترقی اور ترقی کا باعث بنیں۔ اس طرح ہمیں ہمارے ناقابل یقین آبادیاتی منافع کو حاصل کرنے میں مدد ملےگی۔ انہوں نے مزید کہا ”ہمارے نوجوان اب ضروریات کے لیے جدوجہد سے آزاد ہیں اور انتہائی خواہش مند ہیں۔ وہ جدت پسند اور کاروباری بننے نیز ترقی کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔“وزیرموصوف نے خواتین کی بنیادی ضروریات خصوصاً ماہواری کی صفائی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ بلوغت کو پہنچنے پر لڑکیوں کےا سکول چھوڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب نے کہا کہ حکومت بہت کم قیمتوں پر سینیٹری پیڈ فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے خواتین کو ماہواری کی حفظان صحت کے مختلف پہلووں کے بارے میں آگاہی پیداکرنے کے لیے مزید بیداری پروگراموں پر زور دیا تاکہ ان کی حفاظت اور انہیں بااختیار بنایا جا سکے۔ وزیر موصوف نے اے آئی وی ایف سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے کہ اگلے ایک سال میں ملک کی ہر ایک خاتون کو سینیٹری پیڈ کے تئیں بیداری اور رسائی حاصل ہو۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم مودی نے پولیس کیلئے ایک ملک ایک وردی کی تجویز پیش کی

Next Post

آزادی کے بعد پُرانے قوانین کو کسی نے بھی ہندوستانی نقطہ نظر سے نہیں دیکھا /وزیر داخلہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post

آزادی کے بعد پُرانے قوانین کو کسی نے بھی ہندوستانی نقطہ نظر سے نہیں دیکھا /وزیر داخلہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS