Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے کشمیر یونیورسٹی اور جموں یونیورسٹی میوزک و فائن آرٹس اِنسٹی چیوٹوں کی جدید کاری پر زور

by Indian Times
03/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

یا

جموں…انفو …چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے کشمیر یونیورسٹی اور جموں یونیورسٹی سے منسلک میوزک و فائن آرٹس اِنسٹی چیوٹوں کی جاری توسیعی اور بہتری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم، دونوں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، صوبائی کمشنر جموں اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کی فنی اور موسیقی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور نکھارنے میں ان اِداروں کے اہم کردار پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں اِداروں کومضبوط اِنفراسٹرکچرکے ساتھ جدید خطوط پر استوار کیا جانا چاہیے تاکہ زیر تعلیم طلبا¿کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔چیف سیکرٹری نے طویل مدتی ویژن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وائس چانسلروں کو ہدایت دی کہ مستقبل وائس چانسلرز کو ہدایت دی کہ مستقل کیمپسز کے قیام اور مستقبل میں دونوں اِداروں کی توسیع کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈِی پی آرز) تیار کریں۔ اُنہوں نے موجودہ بیچلر سطح کے پروگراموں کا جائزہ لیا اور یونیورسٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ موسیقی اور فائن آرٹس کے شعبوں میںاُبھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق اِضافی کورسوں بشمول پوسٹ گریجویٹ پروگرامز متعارف کرنے پر غور کریں۔اُنہوں نے تعلیمی معیار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ یو جی سی معیار کے مطابق اَساتذہ کی اَپ گریڈیشن کو یقینی بنائیں اور اِن اِداروں کو وہی مدد، توجہ اور اِدارہ جاتی ترقی فراہم کریں جو دیگر شعبوں کو دی جاتی ہے۔وائس چانسلروں نے چیف سیکرٹری موصوف کو دستیاب بنیادی ڈھانچے کی موجود صورتحال، جاری کورسوں اور طلبا¿ کی اِنٹیک صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے بعض رُکاوٹوں کی بھی نشاندہی کی بالخصوص مستقل کیمپس کے قیام کے لئے مناسب اراضی کی عدم دستیابی کے مسئلے کو اُجاگر کیا۔چیف سیکرٹری نے اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے متعلقہ صوبائی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ یونیورسٹیوں کو مناسب اَراضی کی نشاندہی اور بروقت منتقلی میں مکمل تعاون فراہم کریں تاکہ دونوں اِداروں کے مستقل کیمپس بروقت قائم کئے جاسکیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈیلیوری ہونی چاہیے، ڈرامہ نہیں/نریندر مودی

Next Post

دفعہ 370 کی منسوخی جموں کشمیر اور ملک کے انضمام کیلئے فیصلہ کن قدم راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 CAAکو واپس لینے کا کوئی سوال نہیں امیت شاہ

دفعہ 370 کی منسوخی جموں کشمیر اور ملک کے انضمام کیلئے فیصلہ کن قدم راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS