Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

غریبوں کی زندگیوں میں تاریخی تبدیلی لانے کیلئے پرعزم /لیفٹنٹ گورنر 

by Indian Times
09/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پیر کو جموں ضلع میں آپریشن سندور کے دوران حالیہ آفات سماوی اوربلا اشتعال پاکستانی فائرنگ سے متاثر ہ کنبوں کے لئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔جموں ضلع میں 350 گھروں کی تعمیر 35 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جائے گی۔ یہ نئے تین بیڈروم والے پری فابریکیٹیڈ سمارٹ ہاو¿سز ایک این جی او ہائی رینج رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ایچ آر ڈِی ایس اِنڈیا)کے تعاون سے تعمیر کئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں متاثرہ کنبوں کی مدد کے لئے ایچ آر ڈِی ایس اِنڈیا کا شکر یہ اَدا کیا۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرہ کنبوں کے لئے گھر سرکاری خزانے سے ایک پیسہ خرچ کئے بغیر گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔یہ تین بیڈروم والے پری فیبریکیٹیڈ سمارٹ ہاو¿سز چھ ماہ کے اندر مکمل کئے جانے کی منصوبہ بندی ہے۔ یہ گھر مو¿ثر، جدید، مضبوط اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ہوں گے اور ان میں گائے کے شیڈ جیسی مخصوص سہولیات شامل ہوں گی۔ایچ آر ڈِی ایس اِنڈیا گھروں کی تعمیر کے علاوہ مستفید کنبوں کو ایک جامع فلاحی پیکیج بھی فراہم کر رہا ہے۔ ایچ آر ڈِی ایس اِنڈیا تمام کنبہ کے اَفراد کے لئے اگلے 15 برس کے لئے مفت لائف اِنشورنس، مفت سالانہ ہیلتھ چیک اَپ اور اگلے 5 برس تک گھروں کی مینی ٹیننس کی سہولیت فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے غریبوں کی زندگیوں میں تاریخی تبدیلی لانے کے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں لاکھوں غریب مستفید ہوئے اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا گیا۔ جموں کی تیز رفتار ترقی بے مثال ہے اور ہم نے متعدد چیلنجوںکے باوجود مضبوط ترقی کی رفتار حاصل کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”مندروں کے مقدس شہر جموں کو ایک جامع شہری مرکز کے طور پر ترقی دینے کی ہماری مسلسل کوشش ہے۔ ہر شعبے میں ترقی کے ٹھوس اقدامات نے غربت کے خاتمے، سماجی انصاف اور سب کے لئے مساوی مواقع کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ خطے میں تیز اِقتصادی ترقی اور سماجی تبدیلی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔منوج سِنہا نے کہا،”ہم نے مختصر مدت میں بڑے پیمانے پر پروجیکٹوں کی تکمیل حاصل کی ہے ۔اِن پروجیکٹوں نے جموں کے شہری بنیادی ڈھانچے اور شہری مرکوزیت والی خدمات کو مضبوط کیا، جدید سہولیات کے ذریعے آواجاہی کو بڑھایا اور شہری جمالیات کو بہتر بنایا ہے ۔“اُنہوںنے متاثرہ اَفراد کو محفوظ مقامات پر فوری منتقل کرنے اور آفاتِ سماوی کے دوران ان کی دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے میں ضلع اِنتظامیہ اور مختلف اداروں کی شاندار ہم آہنگی اور لگن کی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بچاﺅ اور راحتی کارروائیوں کے دوران صوبائی اور ضلع اِنتظامیہ، پولیس، فوج،سی اے پی ایفز، ڈیزاسٹر رسپانس فورسز، ایمرجنسی رسپونڈرز، شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ، سول سوسائٹی ممبران اور رضاکاروں کی فوری اور مو¿ثر کارروائی کی تعریف کی۔جموں ضلع میں کل 4,309 مستفید اَفراد کو اِمداد فراہم کی گئی اور متاثرہ اَفراد کو 8.22 کروڑ روپے کا معاوضہ تقسیم کیا گیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک شہری کی ہلاکت کے بعد اس کے قریبی رشتہ داروںکو ایکس گریشیا اور سرکاری نوکری فراہم کی گئی جو آپریشن سندور کے دوران بلا اشتعال پاکستانی فائرنگ کا شکار ہوئے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی اور متاثرہ کنبوں کی مکمل بحالی کے لئے مرکزی حکومت اور یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔جموں میں مستفید افراد میں راہ سلیوٹ گاو¿ں میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ 23 کنبے بھی شامل ہیں۔ ضلع اِنتظامیہ گزشتہ تین ماہ سے ان کنبوںکو خوراک اور عارضی رہائش فراہم کر رہی ہے۔سنگ بنیاد کی تقریب میں صدر ایچ آر ڈِی ایس اِنڈیا سوامی آتما نمبی، چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل جموںبھرت بھوشن، چیئرمین، مقننہ کے ارکان، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ڈِی جی پی نلین پربھات ، صوبائی کمشنر جموںرمیش کمار، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، ڈِی آئی جی جموں۔ سانبہ ۔کٹھوعہ رینج شوکمار شرما،ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ڈاکٹر راکیش منہاس، ایچ آر ڈِی ایس اِنڈیا کے ارکان، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران، ممتاز شہری اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سوشل میڈیا کے دعوے گمراہ کن/منوج سنہا

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے مسلح افواج کے ریٹائیرڈ افسران سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے مسلح افواج کے ریٹائیرڈ افسران سے ملاقات کی

لیفٹنٹ گورنر نے مسلح افواج کے ریٹائیرڈ افسران سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS