Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مطلع ابرآلود ہونے کے بیچ یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ گھپاکی جانب رواں دواں

گھپا میں حاضری دینے والے یاتریوںکی تعدادایک لاکھ30سے زیادہ

by Indian Times
14/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//مطلع ابرآلود ہونے اورسہ پہر کچھ مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ بدھ کونون ون پہلگام اوربال تل سے یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ گھپامیں حاضری کیلئے روانہ ہوگئے ۔اس دوران بھگوتی نگرجموں یاتری نواس نے بدھ کی صبح 6415یاتریوں پر مشتمل دو قافلے سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ نون ون پہلگام اوربال تل کی جانب روانہ ہوئے ،اورسہ پہر یاشام تک یہ دونوں قافلے اپنی اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے ۔

اُدھرحکام نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے بادل پھٹنے کے بعدپیداشدہ سنگین صورتحال کے باعث کچھ روز تک یاترا معطل رہنے کے باوجود ابتک ایک لاکھ30ہزار سے زیادہ یاتری امرناتھ گھپامیں حاضری دے چکے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق موسمی صورتحال دگرگوں ہونے کے باوجود بدھ کی صبح ہزاروںیاتریوں پر مشتمل دوقافلے نون ون پہلگام اوربال تل سے یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ گھپامیں حاضری کیلئے روانہ ہوگئے۔حکام نے بتایاکہ موسمی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں یاتریوںکی حفاظت اوراُنھیں فوری راحت ومدد فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ بارشیں ہونے کی صورت میں یاتریوںکومحفوظ مقامات پرروکاجائیگا،اوراُنھیں ہر قسم کی سہولیت ومدد دی جائیگی ۔اس دوران حکام نے بتایاکہ بدھ کی صبح بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے بدھ کی صبح 6415یاتریوں پر مشتمل دو قافلے سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ نون ون پہلگام اوربال تل کی جانب روانہ ہوئے ،اورسہ پہر یاشام تک یہ دونوں قافلے اپنی اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے ۔یاترا کے امور کا انتظام کرنے والے امرناتھ جی شرائن بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ اب تک یعنی بدھ کی صبح ایک لاکھ 28ہزارسے زیادہ یاتریوں نے یاترا کی ہے، جو کہ گزشتہ جمعہ کوامرناتھ غار کے قریب سیلاب کی وجہ سے2 دن کے لئے روک دی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ سیلاب میں کم از کم16 افراد ہلاک جبکہ 15ہزار کو بحفاظت نکال لیا گیا۔اس کے بعد یاترا بال تل اور نون ون پہلگام دونوں راستوں سے دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

حکام نے بتایاکہ بدھ کی شام تک امرناتھ گھپامیں حاضری دینے والے یاتریوںکی تعداد ایک لاکھ30ہزار سے تجاوز کر گئی ۔انہوںنے کہاکہ بدھ کی صبح بھگوتی نگرجموںیاتری نواس سے کل6415یاتری دوقافلوںمیں کشمیر کی جانب روانہ ہوئے ۔حکام کے مطابق پہلے قافلے میں2428یاتری شامل تھے ،جن کی منزل بال تل ہے جبکہ دوسرے قافلے میں شامل3987یاتریوںکی منزل نون ون پہلگام بیس کیمپ ہے۔واضح رہے کہ سطح سمندر سے13000 فٹ (3880میٹر)کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔30 جون سے شروع ہونے والی امر ناتھ یاترا2022 جوکہ 43 دنوں پر محیط ہوگی،11 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بسمہ معروف سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم

Next Post

سب انسپکٹر بھرتی سکینڈل:

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بھارتی کوسٹ گارڈ نے ڈوبتے جہاز کے عملے کے 22 ارکان کی جان بچائی

سب انسپکٹر بھرتی سکینڈل:

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS