Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

بھارت کے عوام کو یکساں جمہوری حقوق حاصل

کشمیر، لداخ،جموں سے لیکر کنیا کماری تک بھارتی کے نواسیوں کو جمہوریت پر بھروسہ

by Indian Times
14/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر// سی این آئی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے جہاں کے لوگوں کو ہر طرح کے جمہوری حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے حقوق بہار کے رہنے والے کو حاصل ہیں اتنے ہی جمہوری حقوق لداخ،کشمیر ، جموں ، ہریانہ یا کنیا کماری کے لوگوں کو بھی حاصل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دنیا میں جمہوریت کی ماں بھارت ہے جہاں جمہوریت کو مساوات کا ایک وسیلہ سمجھا جاتا ہے ۔

سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقبولیت کیلئے کئے جانیوالے اقدام پر مبنی‘ مختصر طریقے تلاش کر کے کی جانے والی سیاست‘ کسی ملک کو تباہ کرسکتی ہے۔ دیوگھر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کو نئی بلندیوںتک لے جانا ہے‘ جیسا کہ یہ سخت محنت کی بنیاد پر آزادی کے 100 سال پورے کررہا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ آج میں آپ سبھی کو ایک بات سے سترک کرنا چاہتاہوں‘ آج ہمارے دیش کے سامنے ایک اور ایسی چنوتی آکھڑی ہوئی ہے‘ جسے ہر دیشواسی کو جاننا اور سمجھناہے۔ یہ چنوتی ہے شارٹ کٹ کی راج نیتی۔ بہت آسان ہوتا ہے‘ لوک لبھاون وعدے کرکے شارٹکٹ اپنا کر لوگوں سے ووٹ بٹور لینا۔ شارٹ کٹ اپنانے والے کو نہ محنت کرنی پڑتی ہے اورنہ ہی انہیں دورگامی پریناموں کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے۔

لیکن یہ بہت بڑی سچائی ہیکہ جس دیش کی راج نیتی شارٹ کٹ پر ادھارت ہوجاتی ہے‘ اس کا ایک نہ ایک دن شارٹ کٹ ہوہیجاتا ہے۔ شارٹ کٹ کی راج نیتی دیش کو تباہ کردیتی ہے۔ بھارت میں ہمیں ایسی شارٹ کٹاپنانے والی راج نیتی سے دور ہنا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ میں 16 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ دن میں دیر گئے جناب مودی نے بہار قانون ساز اسمبلی کیصدسالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے عوامی نمائندوں کو تلقین کی کہ وہ ملک کے مفاد کی خاطر متحد ہوجائیں۔

مودی نے کہا کہ قانون ساز اَرکان کو عام آدمی سے متعلق معاملات کے تئیں مثبت رویہ اختیارکرنا چاہئے۔میں مانتا ہوں بہار جتنا سمدر ہوگا بھارت کی لوک تانترکشکتی بھی اتنی ہی مضبوط ہوگی۔ بہار جتنا سشکت ہوگا‘ بھارت بھی اتنا سمرتھیہ وان ہوگا۔آزادی کا امرت مہوتسو اور بہار ودھان سبھا کے سو ورش کا یہ اتہاس کا اوسر ہم سبھی کیلئیپرتیک جن پرتی ندھی کیلئے آتم وویچنا اور آتم نرکشن کا بھی سندیش لے کر آیا ہے۔

ہماپنے لوک تانتر کو جتنا مضبوط کریں گے اتنی ہی مضبوطی ہماری آزادی کو ملے گی‘ ہماریادھیکاروں کو ملے گی۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت میں جمہوریت کا تصور اِتناقدیم ہے‘ جتنا یہ ملک‘ اِتنا قدیم ہے‘ جتنی ہماری یہ ثقافت‘ وزیراعظم نے وضاحت کی کہ بھارت‘ جمہوریت کو مساوات کا ایک وسیلہ سمجھتا ہے اور بھارت کا یقین‘ بقائے باہم اورہم آہنگی کے نظریئے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے تمام دیش واسیوں کو یکساں جمہوری حقوق حاصل ہیں جتنے جمہوری حقوق بہار کے عوام کو ملک فراہم کرتا ہے اتنے ہی حقوق، لداخ ، جموں اور کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں اور کنیاکماری تک جتنے بھی لوگ بھارت کے سرحدی دائرے میں آتے ہیں سب کو مساوی جمہوری حقوق حاصل ہیں ۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ دنیا میں جمہوریت کی ماں‘بھارت ہے اور بہار کی شاندار وراثت اور پالی میں تاریخی دستاویزات کی موجودگی اس کیزندہ ثبوت ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شتابدی اِستمبھ کا افتتاح کیا‘ جو بہار ودھانسبھا کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ودھان سبھا میوزیمکا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سب انسپکٹر بھرتی سکینڈل:

Next Post

بھارت 8.2 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بھارت 8.2 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے

بھارت 8.2 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS