Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

CIKکی سری نگرسمیت7 اضلاع میں بڑی کارروائیاں

by Indian Times
17/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….۶۱،دسمبر…جے کے این ایس….جموں و کشمیر پولیس کی کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیرکی ٹیموں نے پولیس وفورسزکے اشتراک سے منگل کی صبح دہشت گردانہ سرگرمیوں اوردہشت گردی کی تشہیرسے متعلق معاملات میں کشمیر ڈویڑن میں متعدد مقامات چھاپے ڈالے اور مشتبہ افرادکے گھروںکی تلاشی لی۔جے کے این ایس کے مطابقسرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح پولیس کی کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیرکی الگ الگ ٹیموں نے پولیس اور سی آر پی ایف کےساتھ مل کر دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں وادی کے 5 اضلاع میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔دہشت گردی کے جرائم جیسی سرگرمیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں، جن میں دہشت گردی کی آن لائن تعریف وتشہیر اور بنیاد پرستی اور دہشت گردی کی صفوں میں افراد کو بھرتی کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ CIKکی ٹیمیں 7 اضلاع میں واقع مجموعی طور پر 12سے زیادہ مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ ان اضلاع میں پلوامہ، بڈگام، کولگام، سری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ اور کپواڑہ شامل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ تلاشی کارروائیاں باقاعدہ طور پر حاصل کئے گئے سرچ وارنٹس کے تحت انجام دی جا رہی ہیں۔ یہ تلاشی کارروائیاں ایف آئی آر نمبر 03/2023 کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں، جو پولیس اسٹیشن کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر میں تعزیراتِ ہند کی دفعات 153-A اور505، اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA) کی دفعات13 اور 18 کے تحت درج کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، مذکورہ مقدمہ دہشت گردی سے جڑے سنگین جرائم سے متعلق ہے، جس میں سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے دہشت گردانہ نظریات کی تشہیر، ان کی ترویج اور نوجوانوں کو گمراہ کر کے شدت پسند صفوں میں شامل کرنے کی منظم کوششیں شامل ہیں۔تفتیشی ایجنسی کو شبہ ہے کہ بعض عناصر آن لائن ذرائع استعمال کر کے دہشت گرد تنظیموں کے حق میں پروپیگنڈہ پھیلا رہے تھے اور لوگوں کو شدت پسندی کی جانب مائل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ان چھاپوں کا مقصد ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر شواہد کو ضبط کرنا ہے، جو اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔کارروائی کے دوران تفتیشی ٹیمیں قانونی تقاضوں کے مطابق تمام ضروری کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔اس سلسلے میںمزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ سی آئی کے کی جانب سے اس کارروائی کو وادی میں امن و امان برقرار رکھنے اور نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مسلح افواج کو ملکی لیڈرشپ کاسلام

Next Post

ہماری توجہ میکرو اِکنامک استحکام او رتعلیم و صحت میں زیادہ سرمایہ کاری پر ہونی چاہیے/لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہماری توجہ میکرو اِکنامک استحکام او رتعلیم و صحت میں زیادہ سرمایہ کاری پر ہونی چاہیے/لیفٹیننٹ گورنر

ہماری توجہ میکرو اِکنامک استحکام او رتعلیم و صحت میں زیادہ سرمایہ کاری پر ہونی چاہیے/لیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS