Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

جموںوکشمیر میں تعلیمی شعبے نے سکیموں اور پروجیکٹوں کی مؤثر عمل آوری سے تاریخی پیش رفت حاصل کی ہے

by Indian Times
14/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایک برس میں50 نئے کالجوں کے قیام سے 25,000 نشستوں کے اِضافے سے 70 برس میں تعلیمی صلاحیت میں سب سے بڑا اِضافہ
سری نگر//انفو//جموںوکشمیر میں تعلیمی شعبے نے گذشتہ چند برسوں میں تمام سکیموں اور پروجیکٹوں کی مؤثر طریقے سے عملانے،موجودہ نصاب میں قابل ذِکر بہتری لانے ، مختلف اِختراعی نئے پروجیکٹوں اور کاموں کو شروع کر کے تاریخی پیش رفت حاصل کی ہے۔

جموںوکشمیر میں تعلیمی ماحولیاتی نظام اور بنیادی ڈھانچے کی اِصلاح کے مقصد سے صرف ایک برس میں 50 نئے کالجوں میں نئی 25,000 نشستوں کے اِضافے سے 70 برس میں تعلیمی صلاحیت میں سب سے بڑا اِضافہ کیا گیا۔حکومت کی توجہ تعلیم پرمرکوزرہی ہے۔ سائنسی او رتکنیکی تعلیم کے علاوہ اِنفرادی ترقی کے لئے ماحول پیدا کرنا ہے ۔

جموںوکشمیر یوٹی میں تعلیمی شعبے میں تیزی سے بدلتے تعلیمی نظام اور بدلتے ہوئے مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اِصلاحات کی جارہی ہیں۔جموں وکشمیر کے سماجی و اِقتصادی ماحول پریونیورسٹیوں اور کالجوں کے نصاب میں تبدیلی فیصلہ کن اَثر ڈال سکتی ہے ۔شعبہ علمی نظام سے نوجوان ذہنوں کی تشکیل کے لئے طلباء اور اساتذہ کے درمیان ایک بہترین توازن پیدا کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے این اے اے سی کی طرف سے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے تعاون سے منعقدہ ایک کتاب کے اجرأ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بے پناہ طاقت ہوتی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے تیزی سے بدلتے ہوئے تعلیمی نظام اور بدلتے ہوئے مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئے اِصلاحات متعارف کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،’’ یونیورسٹی اور کالجوں کے پاس بے پناہ طاقت ہے اور نصاب میں ایک چھوٹی سی تبدیلی سے سماجی اور اِقتصادی ماحول پرفیصلہ کن اثر پڑسکتا ہے۔‘‘

منوج سِنہا نے کہا کہ اِنتظامیہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کو معیاری تعلیم پہنچانے کے لئے مستقل توجہ دے رہی ہے جو طویل عرصے سے اَپنے حقوق سے محروم تھے۔اُنہو ںنے کہا،’’ جموںوکشمیر میں قومی تعلیمی پالیسی( این اِی پی) کی عمل آوری سے دیگر رِیاستوں اور یوٹیز کے بعد نصاب کا قومی نمونہ متعارف کیا جائے گا۔یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یوجی سی ) سے منظور شدہ نصاب اور فارمیٹ یوٹی میںلاگو ہوں گے۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا ،’’نصاب ، سٹیڈی فارمیٹس ، تعلیمی کورسز ، اِمتحانات کے پیٹرن وغیرہ کے لحاظ سے جموںوکشمیر نہ صرف قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرے گا بلکہ قومی معیارات کے برابر ہوجائے گا۔‘‘قومی تعلیمی پالیسی ۔2020کی عمل آوری سے زائد اَز 2,500 کندر گارٹن قائم کئے گئے اور مزید 2,000 کیپکس بجٹ کے تحت قائم کئے جارہے ہیں ۔

9,000 سرکاری پرائمری سکولوں میں 80,000 طلباء پہلے ہی پر ی پرائمری کلاسوں میں داخل ہیں۔جموںوکشمیر میں اَنڈر گریجویشن کورسز کے ساتھ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے آپشن کے لئے 16کالجوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔نئی تعلیمی پالیسی مساوات ، معیار ، استطاعت ، جواب دہی کی خصوصیات پر مشتمل ہے اور تجربے پر مبنی تعلیم او رمنطقی سوچ سے اِنفرادی ترقی کو فروغ دیتی ہے ۔اِس پالیسی کا مقصد اَساتذہ اور والدین کو حساس بناکر ہر طالب علم کی منفرد صلاحیتوں کی شناخت کو فروغ دینا ہے تاکہ ہر طالب علم کی تعلیمی اور غیر تعلیمی شعبوں میں مجموعی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹر ی نے وادی میں اے ٹی ایف اور پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا

Next Post

1931 کے شہدا کو سید الطاف بخاری کا خراج عقیدت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
1931 کے شہدا کو سید الطاف بخاری کا خراج عقیدت

1931 کے شہدا کو سید الطاف بخاری کا خراج عقیدت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS