Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

خواجہ غریب نواز کی درگاہ امن ، بھائی چارے ، اخوت اور سکون کی جگہ ہے ….کرن ریججو

by Indian Times
23/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر……22دسمبر….اے پی آئی…..درگاہ اجمیر شریف کو سکون کی جگہ قرار دیتے ہوئے پارلیمانی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ درگاہ پر حاضری کے دوران انہوںنے ملک کے امن ، بھائی چارے ،خوشحالی کیلئے دعا کی ۔ بھارت کسرت میں وحدت والا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں اور ہمیں سبھی مذاہب کا احترام کرنا چاہیے ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق پارلیمانی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے اجمیر شریف جاکر خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری دی اور چادھر چڑھائی ۔ اس موقعہ رپ ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے خواجہ محی الدین چستی غریب نواز ؒ کی درگاہ کو سکون کی جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر تہہ دل سے انسان دعا مانگیں تو وہ دعا اللہ کی بارگاہ میں خواجہ اجمیر کے طفیل قبول ہوا کرتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ چادر چڑھانا جہاں ایک رسم ہے اس چادر چڑھانے سے مجھے دلی سکون مل رہا ہے اور پچھلے دو برسوں سے میں درگاہ پر حاضری دیتا ہوں ، میں نے ملک کے امن ، خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ دعا قبول ہوگی ۔ ملک میں امن خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم کسرت میں وحدت والے ملک میں رہتے ہیں ، ہمیں ہر ایک مذہب کا احترام کرنا چاہیے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ مذاہب کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف نہ کریں ۔ انہوںنے خواجہ غریب نواز کی درگاہ کو عقیدت کا سمندر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس درگاہ کے ساتھ کروڑوں لوگوں کو اپنی امیدیں وابستہ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ درگاہ ہمارے لئے ہمیشہ بھائی چارے ، محبت ، اخوت کا گہوارا بنے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

یوم جمہوریہ کی آمد کے پیش نظر پیشگی سیکورٹی اقدامات

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں 77 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں 77 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں 77 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS