Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں 77 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

by Indian Times
24/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں /23 دسمبر /انفو/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے سول انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ 26 جنوری 2026 کو قومی جذبے کے ساتھ منائے جانے والے 77 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کیلئے جامع انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے یہ باتیں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں جس میں یو ٹی بھر میں کی جا رہی تیاریوں اور انتظامات کا جائیزہ لیا گیا ۔ اس موقع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ یومِ جمہوریہ کی شام کو تمام سرکاری دفاتر اور نمایاں عمارتوں کو سجاوٹی روشنیوں سے منور کریں ۔ انہوں نے انہیں ہدایت دی کہ وہ تمام سطحوں پر تقریبات میں عوامی شرکت کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں اور جموں و کشمیر کے طول و عرض میں شاندار تقاریب کا انعقاد کریں جو اتحاد اور قومی فخر کے جذبے کی عکاسی کریں ۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ تقریبات کے مقامات کے ارد گرد صفائی اور حفظانِ صحت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی کوششیں کریں ۔ ۔ انہوں نے مرکزی مقامات خصوصاً سرینگر اور جموں میں بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی پر زور دیا ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے ہدایت دی کہ یو ٹی کے ہر سکول میں اپنا الگ یومِ جمہوریہ پروگرام منعقد کیا جائے ۔ مزید براں انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹل سربراہوں اور ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر میں یادگاری تقاریب کا انعقاد کریں ۔ مسٹر ڈولو نے اسکولی بچوں کے ثقافتی پروگراموں اور مختلف فورسز کی بینڈ ڈسپلے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے خاص طور پر بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ انتظامات اور ٹریفک منیجمنٹ پلانز کے بارے میں تفصیلات طلب کیں تا کہ تقریبات کے دوران عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ۔ محکموں کو ان کی کامیابیوں کو تخلیقی طور پر پیش کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے انہیں جموں اور سرینگر میں یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریبات کے دوران ڈسپلے کیلئے تھیمیٹک ٹیبلو( جھانکیاں ) تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے تمام متعلقہ محکموں کی تیاریوں کا جامع جائیزہ لیا تا کہ قومی تقریب کو جوش و جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جائے ۔ انہوں نے پیشگی منصوبہ بندی اور محکموں کے درمیان کوارڈینیشن کی اہمیت پر زور دیا ۔ مسٹر ڈولو نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی تیاریوں بشمول صحافیوں کو پاس جاری کرنے اور پبلک ایڈریس سسٹم کے تنصیب کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے انتظامات کا جائیزہ لیا کہ سکولی بچوں کیلئے بسوں کی فراہمی ، متعلقہ ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے دعوت نامے تقسیم کرنے اور متعلقہ محکموں کی طرف سے بجلی ، پانی کی فراہمی ، فائیر ٹینڈرز اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ چیف سیکرٹری نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ لگن اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تا کہ اس سال جموں و کشمیر میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کامیاب اور یاد گار ہوں ۔ انہوں نے قومی تقریب کے انعقاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

خواجہ غریب نواز کی درگاہ امن ، بھائی چارے ، اخوت اور سکون کی جگہ ہے ….کرن ریججو

Next Post

جاوید رانا نے پونچھ کیلئے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے اِمکانات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے پونچھ کیلئے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے اِمکانات کا جائزہ لیا

جاوید رانا نے پونچھ کیلئے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے اِمکانات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS