Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

علی محمد ساگر نے جے کے آر ٹی سی سے متعلق آڈِٹ پیر ا کا جائزہ لینے کیلئے پبلک اَنڈر ٹیکنگس میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
24/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو…. جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ جموں کے میٹنگ ہال میں رُکن اسمبلی علی محمد ساگر کی صدارت میں پبلک انڈرٹیکنگس (پی یو سی) کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جے کے آر ٹی سی کے کام کاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ممبران سیف اللہ میر، بلدیو راج شرما، رنبیر سنگھ پٹھانیہ، ڈاکٹر بشیر احمد شاہ ویری، شوکت حسین گنائی اور تنویر صادق کے علاوہ سیکرٹری جے کے ایل اے منوج کمار پنڈت موجود تھے۔محکمہ ٹرانسپورٹ (جے کے ایس آر ٹی سی) سے متعلق سال 2018-19 کے لئے سی اے جی کی آڈِٹ رپورٹ میں شامل آڈِٹ پیرا نمبر 6.1 پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی۔اکاو¿نٹنٹ جنرل جموں و کشمیرتسوانگ تھارچن نے کمیٹی کو محکمہ ٹرانسپورٹ (جے کے آر ٹی سی) سے متعلق سی اے جی کی آڈِٹ رپورٹوں میں اُجاگر کئے گئے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اونی لواسا نے کمیٹی کو محکمہ کے کام کاج اور آڈِٹ رِپورٹ میں بتائے گئے مسائل پر کی گئی کارروائی کے بارے میںجانکاری دِی۔ایم ڈِی، جے کے آر ٹی سی نے بھی کمیٹی کو کارپوریشن کی کارکردگی، مشن، اَفرادی قوت کی صورتحال، جے کے آر ٹی سی کے بیڑے اور دیگر امور کے علاوہ کارپوریشن کی طبعی و مالی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔کمیٹی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے سینئر اَفسران پر زور دیا کہ وہ کارپوریشن کو منافع بخش بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کریں اور نظرانداز شدہ علاقوں کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات فراہم کریں تاکہ وہاں کے عوام مستفید ہو سکیں۔چیئرمین نے سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ میٹنگ میں اراکین کی جانب سے اُٹھائے گئے سوالات کا تحریری جواب جلد از جلد کمیٹی کو پیش کیا جائے۔کمیٹی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ اَفسران کو حکومت کی تمام واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ممبران نے محکمہ کی کارکردگی میں بہتری لانے، اسے مزید منافع بخش اور شفاف بنانے کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس (ٹرانسپورٹ)، جی ایم (آپریشنز) جموں، جی ایم (آپریشنز) کشمیر، جی ایم (لوڈ) کے علاوہ متعلقہ محکمے اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید رانا نے پونچھ کیلئے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے اِمکانات کا جائزہ لیا

Next Post

جاوید رانا نے پیر پنجال میں بنیادی ڈھانچے اور اِنتظامی اَمور کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے پیر پنجال میں بنیادی ڈھانچے اور اِنتظامی اَمور کا جائزہ لیا

جاوید رانا نے پیر پنجال میں بنیادی ڈھانچے اور اِنتظامی اَمور کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS