Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے پیر پنجال میں بنیادی ڈھانچے اور اِنتظامی اَمور کا جائزہ لیا

by Indian Times
24/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے پیر پنجال خطے سے متعلق اہم بنیادی ڈھانچے اور اِنتظامی معاملات کا جائزہ لیا جس کا مقصد اِس خطے میں ترقی کو تیز کرنا اور حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔یہ جائزہ میٹنگ آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (پی ڈبلیو ڈی) انیل کمار نے شرکت کی۔وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو بروقت اور ٹھوس فوائد پہنچانے کے لئے پورے خطے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کے نظام کو مضبوط بنایا جائے اور اِن میں تیزی لائی جائے۔دورانِ میٹنگ آر اینڈ بی ڈویژنوںمیں تکنیکی اَفسران کی کمی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اُنہوںنے واضح کیا کہ اَفرادی قوت کے ان کمیوں کو دُور کرنا مو¿ثر منصوبہ بندی، مناسب نگرانی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے نہایت ضروری ہے۔اُنہوں نے ان کمیوں کو دُور کرنے اور غیر ضروری تاخیر سے بچنے کے لئے فوری اور مناسب اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔جاویدرانا نے اہم منصوبوں کی عمل آوری پر بھی خصوصی توجہ دی اور کہا کہ دستیاب وسائل کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال عوامی فلاح و بہبود اور خطے میں نمایاں ترقیاتی نتائج کی فراہمی کے لئے ضروری ہے۔میٹنگ میں پی ایم جی ایس وائی پورٹل پر تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈِی پی آرز) کے َاپ لوڈ ِنگ سے متعلق مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیرموصوف نے کہاکہ ڈِی پی آرز کی بروقت اَپ لوڈنگ اِنتہائی ضروری ہے تاکہ طریقہ¿ کار کی ضروریات کی فوری تعمیل یقینی بنائی جاسکے اور وہ رُکاوٹیں ختم کی جا سکیں جو اکثر پروجیکٹ کی منظوریوں اورعمل آوری میں رُکاوٹ بنتی ہے۔وزیر جاوید رانا نے اِنتظامی کارکردگی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے مختلف سطحوں پر تیزی سے فیصلوںاور منظوریوں کو آسان بنانے کے لئے باقاعدہ راستہ اِختیار کرنے اور سرکاری فائلوں کو بروقت جمع کرنے پر زور دیا۔چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے بین محکمہ جاتی رابطہ کاری کو یقینی بنانے، اَفرادی قوت کی کمی کو دُور کرنے اور فنڈز کے مو¿ثر اِستعمال کے ذریعے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور پیر پنجال خطے میں خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کی یقین دہانی کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

علی محمد ساگر نے جے کے آر ٹی سی سے متعلق آڈِٹ پیر ا کا جائزہ لینے کیلئے پبلک اَنڈر ٹیکنگس میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

جاوید احمد ڈار نے قومی یومِ کسان کے موقعہ پر سانبہ میں ’کسان میلے‘ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید احمد ڈار نے قومی یومِ کسان کے موقعہ پر سانبہ میں ’کسان میلے‘ کا اِفتتاح کیا

جاوید احمد ڈار نے قومی یومِ کسان کے موقعہ پر سانبہ میں ’کسان میلے‘ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS