سرینگر /25دسمبر / ایس این این /مہامنا اور اٹل بہاری واجپائی کے نظریات اور ترقی یافتہ ہندوستان کا ویژ ن اور ان کا سماجی ہم آہنگی، مساوات اور انصاف کا پیغام لوگوں کو ہمیشہ ترغیب دیتا رہے گا کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ان کے خواب اب پورے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار، ہم ایک مضبوط اور فیصلہ کن حکومت کو آتم نربھر بھارت کے ویثن کو پورا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔غازی پور کے پنڈت مدن موہن مالویہ انٹر کالج میں ایک یادگاری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کیلئے مہامنا اور اٹل جی کے نظریات اور ویژن اور ان کا سماجی ہم آہنگی، مساوات اور انصاف کا پیغام لوگوں کو ہمیشہ ترغیب دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جدید ہندوستان کے وڑنری معمار ہیں۔منوج سنہا نے ہندوستان کی تعلیمی، ثقافتی اور صنعتی ترقی میں مہامنا مالویہ کے بے مثال تعاون کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ مہامانا نے جدید تعلیم کو ترقی کے ایک طاقتور محرک میں تبدیل کیا۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ اٹل جی نے ہندوستان کی اندرونی طاقت کو بیدار کیا اور عالمی سطح پر ساتھی ہندوستانیوں میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کیا۔انہوں نے کہا ”اٹل جی نے گڈ گورننس اور اقتصادی ترقی کو ترجیح دی۔ اس کا اثر عالمگیر تھا۔ ان کی انتظامی اصلاحات اور شفافیت، جوابدہی، اور موثر، شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی پر توجہ نے جامع اور تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا۔ “ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مہامنا اور اٹل جی کے خواب اب پورے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر ہندوستان کا ابھرنا، اس تبدیلی کا ثبوت ہے۔لیفٹنٹ گوور نے کہا”تاریخ میں پہلی بار، ہم ایک مضبوط اور فیصلہ کن حکومت کو آتم نربھر بھارت کے ویژن کو پورا کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ قدیم ثقافت کے احیائ، غریب سے غریب کی ترقی اور دیہاتوں کو متحرک کرنے کے مراکز میں تبدیل کرنے کے ساتھ، عزت مآب وزیر اعظم ان عظیم انسانوں کے نظریات کو زندہ کر رہے ہیں۔ “






