Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہائی کورٹ کے ایم سی سی نے جموں اورسری نگر میںثالثی کے اِنعقاد سے متعلق تین روزہ ایڈوانس کورس کا اِنعقاد کیا

by Indian Times
30/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……….انفو…چیف جسٹس جموں وکشمیر او رلداخ ہائی کورٹ جسٹس ارون پلی کی سرپرستی میں جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی ثالثی اور مفاہمت کمیٹی (ایم سی سی) نے جموں اور سری نگر کے جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈمی کے کیمپس میں بیک وقت تین روزہ تربیتی پروگرام ’ مصالحت کے عمل کا اِنعقاد ۔ اعلیٰ سطحی کورس (کیپسول کورس)، ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام‘کا اِفتتاح کیا۔یہ کورس جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈمی اور جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے اِشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے اور 29 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 ءتک جاری رہے گا۔ 20 گھنٹوں پر مشتمل یہ ایڈوانس ثالثی تربیتی کورس یونین ٹیریٹری بھر میں ثالثوں کی مہارتوں میں اِضافہ کرنے کے مقصد سے ترتیب دیا گیا ہے۔جموں کیمپس میں اِفتتاحی سیشن کا آغاز ڈائریکٹر جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈیمی نصیر احمد دار کے خطبہ اِستقبالیہ سے ہوا جنہوں نے نظامِ انصاف کی فراہمی کو مضبوط بنانے میں ثالثی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایڈوانس اور عملی نوعیت کی ثالثی تربیت، مو¿ثر تنازعات کے حل کے لئے درکار مہارتوں سے ثالثوں کو آراستہ کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اُنہوں نے اَپنے خطاب کے دوران ریسورس پرسن کا تعارف بھی کروایا اور شرکا کو تین روزہ پروگرام میں خوش آمدید کہا۔سری نگر کیمپس میں پروگرام کا آغاز سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سری نگرتبسم قادر پرے کے خطبہ اِستقبالیہ سے ہوا جنہوں نے تنازعات کے حل کے طریقہ¿ کار کو بہتر بنانے میں ثالثی تربیت کی افادیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے شرکا¿کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کورس کے مواد اور عملی مشقوں میں بھرپور حصہ لیں۔ سری نگر میں اِفتتاحی سیشن میں سیکرٹری ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ میر صائم قیوم نے بھی شرکت کی۔اِفتتاحی دن سری نگر کیمپس میں ایڈووکیٹ گوہاٹی ہائی کورٹ آسا ریتا داس موزم دار بطور ریسورس پرسن موجود تھیںجبکہ جموں کیمپس میں ایڈووکیٹ گوہاٹی ہائی کورٹ آسام سُمن شرمااور ایڈووکیٹ پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ بلبیر کوربطور ریسورس پرسنز موجود تھے۔ تمام ریسورس پرسنز سپریم کورٹ آف انڈیا کی ثالثی اور مفاہمت پروجیکٹ کمیٹی (ایم سی پی سی) سے تسلیم شدہ ثالثی ٹرینر ہیں۔کورس کے نصاب کے مطابق پہلے دن میں ایڈوانس ثالثی کے تصورات پر مبنی منظم نظریاتی اور عملی ماڈیولز شامل تھے۔سیشن اوّل میں تنازعہ کو سمجھنے اور تنازعات کے حل پر گفتگو کی گئی جس میں تنازعہ کے ادراک، تنازعات کے اسباب اور حل کے طریقہ کار کا احاطہ کیا گیا۔ اِس سیشن میں رول پلے ایکسر سائزکے بعد گروپ ڈسکشن اور غور و فکر بھی شامل تھا۔سیشن دوم میں ثالثی پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں اس کی تعریف، اجزا¿ اور ثالث کے کردار کے ساتھ بنیادی اصولوں پر زور دیا گیا۔سیشن سوم میں ثالثی کے اِنعقاد پر بحث کی گئی جس میں مشترکہ نشستیں، اِنفرادی نشستیں، تعطل توڑنے کی تکنیکیں اور ثالثی کی کارروائیوں کو بند کرنے کے طریقے شامل تھے۔ اِس سیشن نے شرکا¿ کو ثالثی کے پورے عمل کا شروع سے آخر تک تفصیلی جائزہ فراہم کیا۔اِن سیشنوں میں لیکچرز، رول پلے اوراستفساری مباحثے شامل تھے جس سے شرکا¿کو نظریاتی اَصولوں کو عملی ثالثی حالات میں لاگو کرنے کا موقعہ ملا۔یہ تین روزہ ایڈوانس کورس شرکا¿ کی ثالثی کے عمل سے متعلق فہم کو گہرا کرنے، عملی مہارتوں میں اِضافہ کرنے اور یونین ٹیریٹری بھر میں تربیت یافتہ ثالثوں کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کا ہدف رکھتا ہے۔دونوں مراکز میں شرکا¿ نے عملی اور سمیولیشن پر مبنی طریقہ¿ کار کو سراہا اور کہا کہ منظم رول پلے نے یہ واضح کیا کہ ثالثی ٹولز روزمرہ کے کام میں کس طرح مو¿ثر طور پر شامل کئے جا سکتے ہیں۔ جموں اور سری نگر میں بیک وقت پروگرام کا اِنعقاد ہائی کورٹ جموں و کشمیر اور لداخ کی جانب سے یونین ٹیریٹری میں ثالثی سے متعلق بیداری بڑھانے اور متبادل تنازعاتی حل (اے ڈِی آرADR) کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے 2025 بیچ کے آئی اے ایس اَفسران کے تربیتی اُمیدواروں کے ساتھ بات چیت کی

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے جے اینڈ کے یو ٹی کے وائلڈ لائف بورڈ کی چھٹی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے جے اینڈ کے یو ٹی کے وائلڈ لائف بورڈ کی چھٹی میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹنٹ گورنر نے جے اینڈ کے یو ٹی کے وائلڈ لائف بورڈ کی چھٹی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS