Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اودھمپور کے وفد نے جاوید احمد رانا سے ملاقات کی ، پینے کے پانی کا مسئلہ اٹھایا

by Indian Times
04/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں    .    انفو    .   اودھمپور ضلع کے مختلف دیہاتوں بشمول مکیانی چنونتا ، دھنو اور مجالٹا کے عوامی نمائندوں کا ایک وفد نے وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور مسٹر جاوید احمد رانا سے ملاقات کی اور انہیں اپنے متعلقہ علاقوں میں پینے کے پانی کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد کی قیادت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ( جے کے این سی ) کے او بی سی سیل کے چئیر مین عبدالغنی تیلی کر رہے تھے ۔ ملاقات کے دوران اراکین نے پینے کے پانی کی غیر منظم سپلائی ، موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کی ضرورت اور پرانی اور خراب پائپ لائنوں کی تبدیلی کے مسائل اٹھائے ۔ انہوں نے پانی کے ذرائع کی توسیع اور ان دیہاتوں میں طویل المدتی پانی کی کمی اور انفراسٹرکچر سے متعلق چیلنجز کے حل کیلئے تفصیلی پراجیکٹ رپورٹس ( ڈی پی آرز ) کی تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ اس موقع پر موجود جل شکتی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران میں چیف انجینئر جل شکتی جموں ، سپرنٹنڈنگ انجینئر اودھمپور ، ایگزیکٹو انجینئر اودھمپور کے علاوہ جل شکتی ڈویژن اودھمپور کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ( اے ای ایز ) اور جونئیر انجینئرز ( جے ایز ) شامل تھے ۔ اٹھائے گئے مسائل کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے سپرنٹنڈنگ انجینئر جل شکتی کو ہدایت دی کہ وہ ذاتی طور پر تمام آبادیوں کا دورہ کریں اور باقاعدہ پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں میں خراب پانی کی سپلائی انفراسٹرکچر کی مستقل بحالی کیلئے ڈی پی آرز جلد از جلد تیار کئے جائیں ۔ دریں اثنا ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ بلا تعطل پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب عارضی اور متبادل انتظامات نافذ العمل میں لائے ۔ وزیر نے ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ دھنو تھاتی کیلئے ایک جامع پانی کی سپلائی سکیم کا ڈی پی آر فوری طور پر تیار کریں تا کہ علاقے کے رہائشیوں کو درپیش پینے کے پانی کے مسائل کا طویل المدتی اور پائیدار حل فراہم کیا جا سکے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما نے لیفٹنٹ گورنرسے ملاقات کی

Next Post

3 سالوں میں 3 گنا اضافہ انتہائی تشویشناک معاملہ /ڈویژنل کمشنرکشمیرانشول گرگ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
10 دنوں میں1.37 لاکھ میٹرک ٹن پھل وادی سے باہر منتقل /صوبائی کمشنر کشمیر

3 سالوں میں 3 گنا اضافہ انتہائی تشویشناک معاملہ /ڈویژنل کمشنرکشمیرانشول گرگ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS