Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

فوج کی بہادری ،ہمت اور قربانی ہماری قوم کی سلامتی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے/لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
15/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راجوری…………انفو….لیفٹیننٹ گورنر نے منوج سِنہا نے دسویں آرمڈ فورسزکے سابق فوجیوں کے موقعہ پر سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور اُن کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اے ایل اے راجوری میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق فوجیوں اور بہادر فوجی جوانوں کا تہہ دِل سے شکریہ اَدا کیا جو ہمیشہ اَپنی ذات سے بڑھ کر دوسروں کی سلامتی کو ترجیح دیتے ہیں۔اُنہوںنے کہا،”ہمارے آرمڈ فورسزکے سابق فوجی جیتی جاگتی تاریخ کی مثال ہیں ۔ اُن کی قربانیوں نے نہ صرف ہماری آزادی کی حفاظت کی ہے بلکہ ہماری عظیم قوم کی تقدیر کو بھی سنوارا ہے۔“منوج سِنہانے کہا کہ آرمڈ فورسز کی بے لوث خدمت محض ایک نوکری نہیں بلکہ عمر بھر کا عہد ہے جو اُن کے فوجی کیریئر کے اِختتام اور وردی اُتارنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔۔ اُنہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کی ہمت،بہادری صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں ہے بلکہ اَمن کے قیام اور ملک کی ترقی کو یقینی بنانے میں بھی ہوتی ہے۔اُنہوں نے فوج کے بہادر سپاہیوں کی ثابت قدمی اور مادرِ وطن سے ان کی محبت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی ہمت اور قربانی ہماری قوم کی سلامتی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔منوج سِنہا نے کہا،”ہمارے فوجیوں کی قربانیاں اکثر نظر نہیں آتیں۔ جب قوم اَمن کی نیند سوتی ہے تو وہ مستعد کھڑے ہوتے ہیں۔ جب قوم تہوار مل کر مناتی ہے تو ہمارے فوجی گھر سے دُور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ وہ قربانی کے بارے میں بات نہیں کرتے بلکہ ہر لمحہ اسے جیتے ہیں۔“اِس موقعہ پر اُنہوں نے ” وال آف فیم“کااِفتتاح کیا اور سابق فوجیوں کے لئے ایک مخصوص پولیس ہیلپ لائن سروس کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے اُس عزم کا اعادہ کیا کہ سابق فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”سابق فوجی نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں اور کردار، دائمی اَقدار اور بے لوث خدمت کے ذریعے قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ وہ روزمرہ زندگی میں عملی مثال قائم کرتے ہیں۔ قوم کی حفاظت سے لے کر سماج کی خدمت تک ہماری آرمڈ فورسزکے سابق فوجی ہندوستان کے مستقبل کو مسلسل سنوار رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا ،”سابق فوجیوں کی خدمات کوعزت و احترام کے ساتھ تسلیم کرنا میرا عہد ہے۔ ہم نہ صرف سابق فوجیوں کے اہلِ خانہ کی فلاح کے لئے پُرعزم ہیں بلکہ اُن بہادر سپاہیوں کے لئے باوقار اور عزت کی زِندگی بھی تعمیر کر رہے ہیں جنہوں نے خدمت کی اور قربانیاں دیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر اِنچیف، فیلڈ مارشل کے ایم کریاپا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے سیکنڈ لیفٹیننٹ رام راگھوبا رانے، بریگیڈیئر محمد عثمان، نائیک جادوناتھ سنگھ اور راجوری کے دیگر بہادر سپوتوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔اِ س موقعہ پر ایک میگا ایکس سرویس مین ریلی نکالی گئی ۔سابق فوجیوں اور ویر ناریوں میں موٹرائزڈ وہیل چیئرز، ریٹروفٹیڈ سکوٹیز اور دیگر معاون آلات بھی تقسیم کئے گئے۔آرمڈ فورسزکے سابق فوجیوں کے دن کی اس تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف (ناردرن کمانڈ) لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا، جی او سی وائٹ نائٹ کور (16 کور) میجر جنرل کوشک مکھرجی، جی او سی 25 انفنٹری ڈویژن بریگیڈیئر پنکج چِب (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر سَینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، سابق فوجی، ویر ناری، معزز شہری اور زِندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اَفراد نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ارکان قانون ساز اسمبلی افتخار احمد، ٹھاکر رندھیر سنگھ اور دیویانی رانا ، ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج تیجندر سنگھ ، ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما ، ایس ایس پی راجوری گورو سِیکروار اور سیکورٹی فورسز، سول و پولیس اِنتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے اور انہوں نے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 کے میڈل ونرز کو فیسلیٹیٹڈ کیا

Next Post

جموں کشمیر اور لداخ میں فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک مضبوط ہوا وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ

جموں کشمیر اور لداخ میں فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک مضبوط ہوا وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS