Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں شراکت داروں کے ساتھ پری بجٹ مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
28/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو…..وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ سیشن سے قبل بجٹ مشاورت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جموں میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے شراکت داروںکے ساتھ ایک جامع مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی۔ اِن شعبوں میں صنعت و حرفت، سیاحت، ہوٹل و مہمان نوازی، تعلیم، امورِ نوجوانان اور زراعت شامل تھے۔میٹنگ میں وزرا¿ سکینہ اِیتو، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما نے شرکت کی۔ اِس کے علاوہ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، سیاحت اور پاور ڈیولپمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، پرنسپل سیکرٹری فائنانس، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت، سیکرٹری تعلیم و اعلیٰ تعلیم، ڈِی جی بجٹ، محکمہ خزانہ کے سینئر اَفسران، محکموں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔بات چیت کے دوران شراکت داروں نے اَپنے اَپنے شعبوں سے متعلق کئی مسائل اُجاگر کئے اور متعدد تجاویز پیش کیں جن کا مقصد جامع ترقی اور علاقائی ترقی کو تیز کرنا تھا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پری بجٹ مشاورتی عمل کی سنجیدگی اور مقصد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت محض رسمی نہیں بلکہ حکومت کی ترجیحات طے کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا،”یہ مشاورت کئی برسوں سے جاری ہے اور آج ہم نے ایک بار پھر اسے آگے بڑھایا ہے۔ کچھ لوگ اسے معمول کی کارروائی سمجھ سکتے ہیں جس کا زمینی سطح پر کم اثر ہوتا ہے لیکن یہ تاثر حقیقت سے بعید ہے۔“وزیر اعلیٰ نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت کی پوری سینئر قیادت کی موجودگی شراکت داروں کی بات سننے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا،”اگر ہم آپ کی تجاویز کو سنجیدگی سے نہ لیتے، تو ہم چیف سیکرٹری اور سینئر اَفسران سے لے کر اَپنے کابینہ کے ساتھیوں تک پوری حکومتی مشینری کو یہاں نہ لاتے۔ ہمارا مقصد آپ سے تفصیلی مشاورت کرنا اور جہاں ممکن ہو آپ کی آرا ¿کو بجٹ اور پالیسیوں میں شامل کرنا ہے۔“اُنہوں نے شراکت داروں کی شمولیت کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مشاورتی میٹنگ سرکاری جائزوں اور زمینی حقائق کے درمیان خلا کو پُر کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا، ”ہمارے لئے دفاتر میں بیٹھ کر ہر چیز جاننا ممکن نہیں ہے۔ اکثر، جو کچھ ہم سرکاری ذرائع سے جانتے ہیں وہ حقیقت میں زمین پر ہونے والے حالات سے مختلف ہوتا ہے اور یہی بات چیت ہمیں اہم بصیرت فراہم کرتی ہے۔“وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شرکا¿ کو یقین دِلایا کہ یہ بات چیت صرف سالانہ سرگرمی تک محدود نہیں رہے گی۔ اُنہوں نے کہا،”یہ سال میں ایک بار ہونے والی ملاقات نہیں ہے جس کے بعد آپ ہمیں دوبارہ نہ دیکھیں۔ ہم اس بات چیت کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے کیوں کہ اس سے حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو فائدہ پہنچتا ہے۔“اُنہوں نے اَپنے خطاب کے اختتام پر تمام شرکا¿ کا تعمیری شرکت پر شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا، ”میں ایک بار پھر آپ کو یقین دِلاتا ہوں کہ ہر تجویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور جہاں تک ممکن ہوا، اسے ہمارے بجٹ فیصلوں اور پالیسی فریم ورک میں شامل کیا جائے گا۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈِی آئی پی آر نے یوم جمہوریہ منایا اور شہداکو خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی

لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS