Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی

by Indian Times
28/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں 27 جنوری /انفو/لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے لوک بھون جموں میں انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی ۔ انٹر ایکٹو سیشن کے دوران لفٹینٹ گورنر نے موبائلٹی کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر اپنی بصیرت کا اظہار کیا اور نوجوان افسران کو ترقی یافتہ بھارت کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی ریلوے انفراسٹرکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” انڈین ریلوےز صرف پٹریوں اور انفراسٹرکچر تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کی خواہشات کا مرکزی نظام گردش کی طرح دھڑکتا ہے ۔ یہ وسیع نیٹ ورک معاشی توسیع کو آگے بڑھاتا ہے ، سماجی ہم آہنگی کو بُنتا ہے اور ہمارے ملک کو ایک اکائی کے طور پر جوڑتا ہے ۔ دشوار گذار پہاڑی بلندیوں سے لے کر دور دراز دیہی آبادیوں تک انڈین ریلویز صنعت اور بازار کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے جبکہ لاکھوں لوگوں کی روزمرہ زندگی کو توانائی بخشتی ہے ۔ “ لیفٹنٹ گورنر نے آپریشنل ، مسافروں اور مال بردار ڈیٹا کی دولت کو سائنسی تجربے کے ذریعے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ سروس کی فراہمی کو تبدیل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس پر مبنی طریقہ کار طلب کی پیش گوئی کو تیز کرے گا ، وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے میں مدد دے گا ، حادثات کے خطرات کو کم کرے گا اور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنائے گا ۔ انہوں نے کہا ” سمارٹ ٹیکنالوجی 21 ویں صدی کیلئے انڈین ریلویز کو ایک چست ، مسافر مرکزیت والی موبائلٹی کی طاقتور قوت کے طور پر دوبارہ تصور کرنے کی کنجی ہے ۔ “ انہوں نے کہا ہندوستان کی معیشت میں اضافہ ہو رہا ہے ، ہمارے شہروں میں توسیع ہو رہی ہے اور رسد کی طلب مستقل طور پر شدت اختیار کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی ریلوے سوفٹر ، محفوظ اور زیادہ قابل اعتماد بننے کیلئے تیار ہو رہا ہے جس میں بہتر کارروائیوں اور وسائل کی زیادہ سے زیادہ تعیناتی پر زور دیا گیا ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے مال بردار شعبے میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر بھی بات کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا سرشار مال بردار راہداری ، جدید لاجسٹک ٹرمینلز اور انٹی گریٹڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم فریٹ ٹرانسپورٹ کو تیز تر ، سستا اور زیادہ مسابقتی بنا سکتے ہیں ۔ اس سے صنعتوں کو لاگت کم ہو جائے گی اور ہندوستانی معیشت کو محرک دے گا ۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ ریل کو سڑک اور نقل و حمل کے دیگر طریقوں سے جوڑ کر ملٹی موڈل لاجسٹک نیٹ ورک تیار کرنا مستقبل کی ضرورت ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے اپنی نیک خواہشات کو افسر ٹرینیوں تک بڑھایا اور انہیں حوصلہ افزائی کی کہ وہ تازہ چیلنجوں اور امید افزاءمواقع پر غور کریں ۔ آئی آر ایم ایس آفیسر ٹرینی بھارت درشن کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری ، کورس کے ڈائریکٹرز ، مسٹر راہول ، پروفیسر ( ٹریفک پلاننگ اینڈ کاسٹنگ ) اور مسٹر پرانجلیا پرتھ لیتھ ، پروفیسر ( لاجسٹک اینڈ سپلائی چین منیجمنٹ ، انڈین ریلوے انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ مینجمنٹ اور دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں شراکت داروں کے ساتھ پری بجٹ مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

نائب وزیرا علیٰ نے بڈگام میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نائب وزیرا علیٰ نے بڈگام میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

نائب وزیرا علیٰ نے بڈگام میں برفباری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS