سرینگر…04فروری ….ایس این این…. سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ تین روزہ دورے جموں کشمیر پر آج یعنی جمعرات کو جموں پہنچے گئے ۔ امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر جموں کے ساتھ ساتھ سرینگر میں بھی سیکورٹی بڑھای دی گئی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے جموں کشمیر کے پیش نظر جموں و کشمیر میں حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ کا تین روزہ دورہ جموں کشمیر جمعرات کی شام جموں پہنچنے کے ساتھ ہوگا جس دوران و ہ سیدھے لوک بھون کا رخ کرکے وہاں سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ امیت شاہ 5 سے 7 فروری تک تین دن کیلئے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے تاکہ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں، سیاسی قیادت سے بات چیت کریں اور کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں۔ سرکار ی ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ 5 فروری کی شام جموں پہنچیں گے اور اسی دن لوک بھون میں سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 6فروری کو وزیر داخلہ سرحدی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر کے بین الاقوامی سرحدی علاقے کا دورہ کریں گے۔ دن کے آخر میں وہ جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کے مجموعی حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ 7 فروری کی شام کو وزیر داخلہ امیت شاہ سرینگر کا سفر کریں گے، جہاں سے وہ بعد میں چھتیس گڑھ کیلئے روانہ ہونے سے پہلے کئی ترقیاتی اقدامات کا آغاز کریں گے۔جائزہ میٹنگ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر افسران، سیکورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے اعلی سول اور پولیس افسران شرکت کریں گے۔ اسی دوران امیت شاہ کے تین روزہ دورے جموں کشمیر کے پیش نظر جموں شہر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ جموں کے بیشتر مقامات پر اضافی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی ناکوں پر چیکنگ بھی تیز کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی سیکورٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ سرینگر میں بھی چپے چپے پر سیکورٹی کی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ سرینگر میں موجود ہاو¿س بوٹس، شکارے، ہوٹلز اور گیسٹ ہاو¿سز کی بھی خصوصی تلاشی لی گئی ہے۔ واٹر پولیس نے جھیل کے اندر سے باہر تک مکمل گشت کیا۔ادھر ادھم پور اور سانبہ میں فوج نے گشت کو دوگنا کر دیا ہے۔ بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد کے ساتھ اضافی لائٹنگ، تھرمل امیجنگ کیمروں اور پیٹرولنگ سسٹم کا نفاذ کر دیا ہے۔






