Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نائب وزیر اعلیٰ نے ستواری ، اکھنور اور سندر بنی میں سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا

by Indian Times
15/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں …  انفو….نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چوہدری نے ستواری ، اکھنور اور سندر بنی کے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا تا کہ انتظامی کام کاج کا جائیزہ لیا جائے اور عوامی خدمت کی فراہمی کا اندازہ لگایا جائے ۔ اکھنور کے ایس ڈی ایم آفس کے دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے مجموعی طور پر کام کاج کا جائیزہ لیا اور زیادہ کارکردگی ، شفافیت اور فوری شکایات کے ازالے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ بہتر گورننس اور جوابدہ انتظامیہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے اکھنور میں پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) ڈویژن اور سب ڈویژن دفتروں کا بھی اچانک معائنہ کیا جہاں انہوں نے محکموں کی کارکردگی کے معیارات اور کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ بعد میں سندر بنی میں پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاو¿س میں متعد د وفود اور افراد سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں مختلف مسائل اور ترقیاتی خدشات سے آگاہ کیا ۔ سینئر پی ڈبلیو ڈی افسران بھی اس ملاقات میں موجود تھے اور عوام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی تا کہ ان کا ازالہ کیا جا سکے ۔ اس دوران سرکاری دفاتر کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے عام لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے خدمت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹرز پر سختی سے عمل کرنے اور سرکاری ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے بعد میں بی ڈی او آفس لمبیری کا بھی دورہ کیا اور وہاں ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے لمبیری میں زیر تعمیر 100 بستروں والے مدر اینڈ چائیلڈ ہیلتھ کئیر ہسپتال کی تعمیراتی جگہ کا بھی معائینہ کیا تا کہ پیش رفت کا جائیزہ لیا جائے اور اس بات پر زور دیا کہ اسے بروقت مکمل کیا جائے تا کہ علاقے میں ماو¿ں اور بچوں کیلئے صحت کی خدمات کو بحال کیا جا سکے ۔ انہوں نے بگنوتی سے ڈبر تک موٹرایبل برج اور اپروچ روڈ کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا اور اس کے کام میں تیزی لانے اور وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ نے ٹیکنالوجی پر مبنی نامیاتی کاشتکاری پر زور دیا

Next Post

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

2019پلوامہ خودکش حملے میں جاں بحق40سی آر پی ایف اہلکاروںکی ساتویں برسی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS