سری۔۔۔۔ نگر۴۱،فروری۔۔۔ جے کے این ایس۔۔۔۔۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو سی آر پی ایف کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے2019 میں اس دن پلوامہ ضلع میں ان کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے ایکس پر پر ایک پوسٹ میں کہا،2019 میں پلوامہ میں خوفناک دہشت گردانہ حملے کے دوران ڈیوٹی کے دوران اعلیٰ ترین قربانی دینے والے بہادر شہیدوں کو عاجزانہ خراج عقیدت۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہاکہ ان کی بے مثال ہمت اور قوم کے تئیں غیر متزلزل عقیدت ہمیشہ ہماری اجتماعی یادوں میں نقش رہے گی۔ ان کی عظیم قربانی تاابد یاد رہے گی۔انہوںنے اسبات کااعادہ کیا ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔یاد رہے 14فروری2019کو لیتہ پورہ پلوامہ کے نزدیک فورسز کی ایک کانوائے میں ہوئے خودکش کار دھماکے میں سی آر پی ایف کے 40اہلکار جاں بحق ہوئے تھے ،اورآج ان کی ساتویں برسی مناکر اُن کی قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔






