Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

by Indian Times
19/03/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کولگام.انفو…نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ کیا اور سابق سپیکرجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور سابق وزیر شہید ولی محمد اِیتو کو اُن کی 32ویں برسی کے موقعہ پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہید ولی محمد اِیتو کو ایک دُوراندیش سیاست داں اور عوامی سطح کا رہنما قرار دیا جنہوں نے اَپنی پوری زِندگی لوگوں بالخصوص پسماندہ اور دیہی کمیونٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے وقف کر دی۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم رہنما کی ہمہ گیر ترقی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جمہوری اَقدار کے لئے لگن آج بھی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہید ولی محمد اِیتو نے جمہوری اِداروں کو مضبوط بنانے اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے مو¿ثر حل میں کلیدی کردار اَدا کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت مرحوم رہنما کے عوام دوست طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے۔اِس موقعہ پر وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے بھی خطاب کرتے ہوئے مرحوم رہنما کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور خطے کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں اُن کی گرانقدر خدمات کو یاد کیا۔اُنہوں نے کہا کہ شہید ولی محمد اِیتو نے اَپنی زندگی تعلیم، سماجی اِنصاف اور جوابدہ طرزِ حکمرانی کے ذریعے لوگوں کو بااِختیار بنانے کے لئے وقف کر دی۔وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل کود ستیش شرما، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور دیگر اراکین اسمبلی نے بھی اِس موقعہ پرخطاب کیا اور مرحوم رہنما کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔اِس موقعہ پر رُکن اسمبلی پانپور جسٹس ( ر) حسنین مسعودی ، ممبر اسمبلی گلمرگ پیرزادہ فاروق احمد شاہ، رُکن قانون ساز اسمبلی اننت ناگ ویسٹ عبدالمجید لارمی ،ممبر قانون ساز اسمبلی اننت ناگ ایسٹ۔شانگس ریاض احمد خان، رُکن اسمبلی دیوسر پیرزادہ فیروز احمد، ممبر قانون ساز اسمبلی زینہ پورہ شوکت حسین گنائی ،ممبر اسمبلی راجپورہ غلام محی الدین میر، ممبر قانون ساز اسمبلی اُوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع،ممبر اسمبلی کوکر ناگ ظفر علی کھٹانہ، ضلعی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

Next Post

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS