Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں اِی ۔ یو این این اے ٹی پورٹل کا آغاز کیا

جموں و کشمیر پہلی یو ٹی بن گئی جس نے اپنی ڈیجیٹل خدمات کو حکومت ہند کے ’ میری پہچان ‘ پہل کے ساتھ مربوط کیا

by Indian Times
15/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں و کشمیر کیلئے متحد، مربوط ، قابل رسائی اور شفاف ( ای ۔ یو این این اے ٹی ) سروسز پورٹل کا آغاز کیا ۔ پورٹل ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام سرکاری خدمات تک رسائی کی اجازت دینے کیلئے ایک ہی سائن آن فراہم کرتا ہے اور بار بار رجسٹریشن والے متعدد پورٹلوں پر جانے کی ضرورت کو دور کرتا ہے ۔ شہری اب پورٹل https://eUnnat.jk.gov.in پر محکمانہ خدمات حاصل کرنے کیلئے رسائی اور رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔

پورٹل پر فی الحال دستیاب کچھ خدمات کریکٹر سرٹیفکیٹ ، انحصار کا سرٹیفکیٹ ، شادی کا سرٹیفکیٹ ، آمدنی کا سرٹیفکیٹ ، اثاثہ کا سرٹیفکیٹ ، قانونی وارث کا سرٹیفکیٹ ، زمرہ کے سرٹیفکیٹ ، جائیداد کا سرٹیفکیٹ ، بے روز گاری کا سرٹیفکیٹ اور مالی معاونت اور شادی کے تحت مالی امداد ہیں ۔ آنے والے ہفتوں میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پورٹل میں نئی خدمات شامل کرے گا ۔ پورٹل کا آغاز جموں و کشمیریوٹی کو مکمل طور پررشوت سے پاک بنانے کے ڈیجیٹل سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔

اس سے جموں و کشمیر ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے جس نے اپنی ڈیجیٹل خدمات کومرکزی حکومت کے ’’ میری پہچان ‘‘ پہل ( قومی سنگل سائن آن ) کے ساتھ مربوط کیا ہے ۔ اس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے حکومت جموں و کشمیر کے مختلف محکمانہ خدمات تک آسان رسائی سے شہریوں پر مبنی حکمرانی کو فروغ دینے کے پختہ عزم کو اُجاگر کیا ۔

ڈاکٹرارون کمار مہتا نے مزید کہا ’’ حکومت کا عزم تمام سرکاری خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنا ، ہیومن انٹر فیس کو کم کرنا اور سروس ڈیلوری کیلئے سرکاری دفاتر میں جسمانی طور پر جانے کی مجبوری کو دور کرنا ہے تا کہ ’’ آپ کا موبائل ‘ ہمارا دفاتر ‘‘ کے وژن کو پورا کیا جا سکے ۔ ‘‘عوام کی آراء کو شراکتی حکمرانی میں معاونت کے ستون کے طور پر بتاتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) کے ذریعے وسیع پیمانے پر محکمانہ خدمات کے بارے میں جوش و خروش کے ساتھ اپنی رائے کا اشتراک کریں ۔

انہوں نے کہا ’’ اس سے حکومت کو عوامی توقعات کا اندازہ لگانے اور ان شعبوں کی نشاندہی کرنے کا موقع ملے گا جن میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ ‘‘ مزید براں چیف سیکرٹری نے انفارمیشن اور آئی ٹی کے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایک ماہ کے اندر مناسب مداخلتوں سے انٹر نیٹ کا احاطہ کرنے کے علاوہ عوامی بیداری بڑھانے کیلئے مخصوص آئی ای سی مہمات شروع کریں ۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ ، پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، پرنسپل سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ، پرنسپل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، کمشنر سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلایمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور کمشنر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ این آئی سی ٹیم موجود تھی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری پی ڈی ایم ڈی نے اے ڈی بی اور جے آئی سی اے کی فنڈنگ کے تحت مجوزہ منصوبوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

‘ہم وہی وعدے کرتے ہیں، جنہیں پورا کرنا ممکن ہو؛ جھوٹ اور فریب میں یقین نہیں رکھتے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
‘ہم وہی وعدے کرتے ہیں، جنہیں پورا کرنا ممکن ہو؛ جھوٹ اور فریب میں یقین نہیں رکھتے

'ہم وہی وعدے کرتے ہیں، جنہیں پورا کرنا ممکن ہو؛ جھوٹ اور فریب میں یقین نہیں رکھتے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS