Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

جموں و کشمیر کے 145حجاج کرام کی پہلی پرواز ہفتہ کی صبح سعودی عرب سے سرینگر پہنچی

سری نگر ہوائی اڈے پر حجاج کرام کاپُرتپاک اندازمیں استقبال

by Indian Times
17/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//جموں و کشمیر کے 145حجاج کرام کی پہلی پرواز ہفتہ کی صبح سعودی عرب سے سرینگر پہنچی۔سری نگر نر بین الااقوامی ہوائی اڈے پرلوگوںنے حجاج کااستقبال پُرتپاک اندازمیں اورکشمیری روایت کے مطابق نعتیہ کلام پڑھ کرکیا۔اس موقعہ پر ایک کشمیری نے’ ازبند ‘جلاکر حجاج کاخیرمقدم کیااورساتھ ساتھ وہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں ایک مشہور کشمیری نعتیہ کلام ’ ’جان وندیوپان بہ وندیو ،زوتہ جان وندیو پیر لوتیہ لو،، چھیہ سوالے نبی ﷺ ،تتیِ موکلائزم،،یتیہ آسی عالم گیر لوتیہ لو‘‘کاوردکرتے رہے۔

جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کے 145حجاج کرام کی پہلی پرواز ہفتے کی صبح7بجکر50منٹ پر سری نگر کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر اُتری، جہاں ان کا استقبال ڈویڑنل کمشنر کشمیر، پی کے پول، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج سوجیت کمار، ڈپٹی کمشنر بڈگام اور ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر حج کمیٹی عبدالسلام میر نے کیا۔حج کمیٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر آسان امیگریشن کلیئرنس کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

اس سال کم از کم 80ہزار ہندوستانی عازمین حج جن میں جموں و کشمیر 7000عازمین بھی شامل تھے،حج بیت اللہ کاشرف حاصل کیا۔سیول وپولیس انتظامیہ کے سینئرحکام بشمول حج کمیٹی کے اعلیٰ ذمہ داروں کی جانب سے حجاج کے پہلے قافلے کاواپسی پراستقبال کرنے کے دوران ہوائی اڈے پراُسوقت رُوح پرورمناظر دیکھے گئے ،جب یہاں کچھ لوگ ممکنہ طورپر اپنے رشتہ دارحجاج کرام کے استقبال کیلئے منفرد یاکشمیری روایت کے مطابق تیارموجودتھے ۔ایک شخص نے ازبند جلارکھی تھی اوروہ حجاج کاوالہانہ اندازمیں استقبال کررہاتھا۔اس کے ساتھ یہاں موجود دوسرے لوگ بھی حجاج کرام کااستقبال کرتے وقت کافی خوش اورپُرجوش نظرآرہے تھے ۔

انہوںنے حجاج کااستقبال کرتے ہوئے مشہور کشمیری نعتیہ کلام کاکچھ اس اندازمیں ورد کیاکہ حجاج کیساتھ ساتھ یہاں موجود کئی لوگوںنے آنکھیں نم ہوگئیں ۔ادھر معلوم ہواکہ شکایات کا ازالہ کرنے اور جموں و کشمیر کے عازمین سے رائے حاصل کرنے کیلئے، چیئرمین حج کارپوریشن آف انڈیا اے پی عبدل کٹے اور رکن حج کارپوریشن آف انڈیا انجینئر اعجاز حسین4 جولائی سے سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔ جموں و کشمیر سے عازمین حج کی آخری پرواز2 اگست کو پہنچے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مریض کی تندرستی کیلئے کام کریں ، نہ صرف علاج/ پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ای

Next Post

پرانے شہرِ جموں میں الطاف بخاری کا والہانہ استقبال

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پرانے شہرِ جموں میں الطاف بخاری کا والہانہ استقبال

پرانے شہرِ جموں میں الطاف بخاری کا والہانہ استقبال

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS