Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

حکومت کا قبائلی طلباء کیلئے سکالر شپ میں 125 فیصد تک اِضافہ کرنے کا اعلان

سکالر شپ سکیم کے تحت زائد اَز 300نئے کورسزشامل

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//قبائلی اَمور محکمہ نے سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اِداروں بشمول یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سکولوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے قبائلی طلباء کے وَظائف میںاِضافہ کیا ہے ۔2011-2012 ء کے بعد سے سکالر شپ کی رقم کی پہلی بار نظر ثانی میں محکمہ ہر طبقہ میں 100۔125فیصد سے زیادہ اِضافے کونوٹیفائی کیا ہے اور موجودہ 50 سے کم کورسوںسے کورسوں کی تعداد کو زائد اَز 350 شامل کئے ہیں ۔

یہ قبائلی طلباء کے لئے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔قبائلی اَمور محکمہ نے ایک اہم اِقدام میں قبائلی طلباء کی تعلیم میں مدد کو فروغ دینے کے مقصد سے گروپ اے کورسوں میں سکالر شپ کو 2011-12ء سے موجودہ 30,000 روپے کی سالانہ سے بڑھا کر 72,000 روپے فی سالانہ کیا ہے جس میں 12,000 روپے کے الائونس بھی شامل ہیں ۔گروپ بی کورسوں کے لئے -12 2011 سے سکالرشپ 20,000 روپے سالانہ پر اَب بڑھا کر 53,200 روپے سالانہ کی گئی ہے جس میں 82,00 روپے بطور الاؤنس بھی شامل ہیں۔

گروپ سی کورسوں میں سکالر شپ کو 18,000 روپے سے بڑھا کر 41,700 روپے اور گروپ ڈی کورسوں میں اسے 12,000 روپے سے بڑھا کر 28,700 روپے کیا گیا ہے جس میں الائونسز بھی شامل ہیں۔سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے کہا کہ ایس ٹی طلباء کے سکالر شپ پر نظر ثانی گذشتہ زائد اَز 10 برس سے اِلتوأ میں پڑی تھی اورحکومت نے کلاس XI سے

پوسٹ گریجویٹ کورسز شروع کرنے والے اعلیٰ تعلیم میں ٹیوشن اور دیگر اخراجات کے لئے سکالرشپ کی رقم میں اِضافہ کیا ہے۔طلباء کی کئی برسوں سے مسلسل مانگ کے پیش نظر اور مطالعہ کے اُبھرتے ہوئے شعبوں کے تناظر میں ڈیپارٹمنٹ نے زائد اَز 300 نئے کورسز بھی شامل کئے ہیں جن میں مینجمنٹ ، سافٹ سکلز ، روبوٹکس ، ڈیٹا اینا لیٹکس ، بلاک چین ، مصنوعی ذہانت ، ہوابازی وغیرہ شامل ہیں۔ سکالر شپ کو اَب دو برس بعد مختلف پیرامیٹروں کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی جس میں رہائش کی لاگت ،فیس سٹرکچر،کتابوں کے اخراجات ، سٹیشنری اور دیگر متعلقہ مواد شامل ہیں۔

سکالر شپ کو ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا جسے تازہ درخواستوں کے لئے 20؍ جولائی 2022ء سے براہِ راست مطلع کیا جائے گااور طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سکالر شپ کے مختلف اجزأ کی درست معلومات متعلقہ اِداروں سے 31؍ اگست 2022 ء سے پہلے پُر کی جائیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ محکمہ نے اِس برس کے شروع میں سب سے زیادہ 31کروڑ روپے کی سکالر شپ سے نوازا اور گذشتہ برسوں کے بیک لاگ معاملات کا بھی احاطہ کیااور پری میٹرک سکالر شپ میں بھی اِضافہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ محکمہ نے سال 2022-23 کے لئے سکالر شپ بجٹ کو بڑھا کر 50کروڑ روپے کیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموںوکشمیر سینک ویلفیئر وادیٔ کشمیر میں اگنیور سکیم کی بیداری مہم چلائے گا

Next Post

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بھارتی کوسٹ گارڈ نے ڈوبتے جہاز کے عملے کے 22 ارکان کی جان بچائی

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS