Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پی سی سی ایف ڈاکٹر موہت گیرا نے صوبہ کشمیر کی لکڑی پر مبنی صنعتوں پر

نویںسٹیٹ لیول کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ( پی سی سی ایف) ڈاکٹر موہت گیرا نے آج یہاں فارسٹ کمپلیکس شیخ باغ میں صوبہ کشمیرکے لئے لکڑی پر مبنی صنعتوں سے متعلق سٹیٹ لیول کمیٹی کے نویں میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ 26 مقدمات کمیٹی کے سامنے زیر غور لائے گئے جن کی جانچ پڑتال کی گئی اور 24معاملات کی منظوری دی گئی ۔ منظور شدہ 24معاملات میں سے 22معاملات آری مِل اِنڈسٹریز ،ایک وینیر اور پلائی ووڈ اِنڈسٹری کے قیام سے اور ایک مقام اور سائٹ کی تبدیلی سے متعلق ہے ۔

ایک رائڈر سے لائسنسنگ اَتھارٹی مطلوبہ رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد ہی لائسنس جاری کرے گی۔کُل 23 معاملات میں سے بڈگام ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ اور سری نگر اَضلاع میں سر ی نگر سرکل کے لئے منظو رکئے گئے تھے اور باقی ایک معاملہ اننت ناگ ضلع کے جنوبی سرکل کے لئے منظور کیا گیا تھا۔لکڑی پر مبنی صنعتوں کے قیام کے لئے لائسنس کے اجرأ کی منظور ی ، صنعتوں کے فروغ اور جموںوکشمیر یوٹی میں بالعموم اور کشمیر خطہ میں بالخصوص مقامی روزگار پیدا کرنے میں حکومت کی پہل کو سہولیت فراہم کرے گا۔دورانِ میٹنگ پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ نے جے اینڈ کے ووڈ بیسڈ اِنڈسٹریز ( اسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگولیشن ) رولز 2022کی شکل میں حکومت کی پہل کے بارے میں یونٹ ہولڈروں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس نے ثانوی اِکائیوں کو لائسنس کے نظام سے آزاد کیا ہے۔

اِن یونٹوں کو فرنیچر یونٹ کے طور پر دو بارہ درجہ بندی کیا گیا ہے اور ان کے لئے صرف ایک بار رجسٹریشن کی ضرورت ہے اور اَب کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہے ۔مزید یہ کہ لکڑی پر مبنی صنعت کے لائسنس کی تجدید کی مدت اب دو سے بڑھا کر پانچ برس کی گئی ہے۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ جنگلات اور محکمہ صنعت و حرفت کے ساتھ یونٹ ہولڈروں اور دیگر شراکت داروں کے درمیان متواتر میٹنگیں اور بات چیت ہونی چاہیے تاکہ جموں وکشمیر میں لکڑی پر مبنی صنعت کو فروغ دینے کے لئے مزید اِقدامات کئے جائیں۔

میٹنگ میں ممبر سیکرٹری ایس ایل سی ، ایڈیشنل سیکرٹری ، پرنسپل چیف کنزرویٹرفارسٹ کشمیر ٹی ربی کمار ، ایڈیشنل پرنسپل کنزرویٹر فارسٹ سینٹرل ایس کے سِنہا،ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ جموں بی ایم شرما، چیف کنزرویٹر فارسٹ ایس اینڈ ڈی سیموئیل چانگ کیجا ، ڈائریکٹر صنعت وحرفت کشمیر ایم اے شاہ ، کنزرویٹر فارسٹ ، ورکنگ پین سرکل ، ٹیر یٹوریل کنزرویٹر اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

Next Post

لائن آف کنٹرول پر پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی طور پر گرینیڈ دھماکہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بھارتی کوسٹ گارڈ نے ڈوبتے جہاز کے عملے کے 22 ارکان کی جان بچائی

لائن آف کنٹرول پر پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی طور پر گرینیڈ دھماکہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS