سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لیے تمام اقدامات پر عمل کیا جائے/ ڈجی جی کی پولیس افسران کو ہدایت
سرینگر//سی این آئی //جموں و کشمیر میں کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم (سی سی ٹی این ایس) پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے 27ویں بااختیار کمیٹی کا اجلاس آج ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ کی صدارت میں کانفرنس ہال پولیس ہیڈ کوارٹر سری نگر میں منعقد ہواجس میں سی سی ٹی این ایس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران انہوں نے کرائم گزٹ 2021 بھی جاری کیا جو کرائم ہیڈ کوارٹر جے اینڈ کے نے ایس پی ایل ڈی جی پی کرائم جے اینڈ کے کی نگرانی میں تیار کیا تھا۔سی این آئی کے مطابق اس مو قعے پرسپیشل ڈی جی پی کرائم جے اینڈ کے اے کے چودھری، اے ڈی جی پی (ہیڈکواٹرز) جموں و کشمیر ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی (کوارڈ) پی ایچ کیو، دانش رانا، اے آئی جی (پرسنل) پی ایچ کیو شری رمیش انگرال، اے آئی جی (پی، ٹی) پی ایچ کیو شری گوریندر پال سنگھ، اے آئی جی (سی آئی وی)راجیش بالی، اسٹاف افسرسپیشل ڈی جی کرائم شری امرجیت سنگھ، اے آئی جی (کمیونیکیشن) پی ایچ کیو، کمار پنڈت، ٹیکنیکل ڈائریکٹر (این آئی سی) جے اینڈ کے طاہر مہاجن اور پراجیکٹ منیجر، سسٹم انٹیگریٹر سی سی ٹی این ایس پروجیکٹ جے اینڈ کے اوریو ٹی جموں و کشمیر بااختیار کمیٹی کے ممبران اجلاس میں موجود تھے۔
منیجنگ ڈائریکٹر، پی ایچ سی، جے اینڈ کے/ڈی جی پراسیکیوشن، شری دیپک کمار، ڈائریکٹر: پولیس ٹیلی کام، جے اینڈ کے، دھر پاٹل اور جوائنٹ ڈائریکٹر این سی آر بی پون بھردواج نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیاٹھائے جائیں۔ انہوں نے کرائم ہیڈ کوارٹرز کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سی سی ٹی این ایس کے تحت آنے والے مختلف تھانوں کے کام کی تصدیق اور جانچ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سپروائزری ضلعی افسران اپنے تھانوں کے سی سی ٹی این ایس کے کام کاج پر باقاعدہ طور نظر رکھیں اور وہ سی سی ٹی این ایس کے کام کے بارے میں فیڈ بیک مقررہ وقت کے اندر اندر کرائم ہیڈ کوارٹرز کو فراہم کریں تاکہ اس جو بھی خامیاں پائی جائیں ان کو درست کیا جا سکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لیے تمام اقدامات پر عمل کیا جائے۔پولیس سر براہ نے نئے پولیس اسٹیشنوں کے لیے سائٹ کی تیاریوں اور ہارڈ ویئر کے لیے ضروری فنڈز کی بھی منظوری دی جسے حکومت نے منظور کیا ہے۔ اس کے ساتھ یو ٹی جموں و کشمیر بھر کے تمام پولیس سٹیشن CCTNS کے تحت آ جائیں گے۔ CCTNS اور JKeCOP موبائل ایپ کو مقبول بنانے کے لیے ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں اور خاص طور پر پولیس اہلکاروں کے ذریعے اس کی ڈاؤن لوڈنگ کی تشہیر کریں تاکہ اس کو فروغ ملے۔ڈی جی پی نے تمام پولیس سٹیشنوں کے لیے CAS 5.0 کے رول آؤٹ مسرت کا اظہار کیا اور سسٹم انٹیگریٹڈ کو ہدایت دی کہ جو بھی مشکلات ومسائل پیدا ہو سکتے ہیں انہیں جلد از جلد حل کیا جائے۔
انہوں نے آئی سی جے ایس اور ای کورٹس کے ساتھ سی سی ٹی این ایس کے انضمام پر بھی اپ ڈیٹ طلب کیا۔ انہوں نے استعداد کار میں اضافے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اہلکاروں کے لیے ریفریشر کورسز اور تربیتی کورسز کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ کمیوں کی نشاندہی کریں اور انہیں پُر کرنے کے لیے کام کریں تاکہ ڈیٹا کے اخراج اور تجزیہ کے لیے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سائٹس کی دیکھ بھال اور نگرانی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ اس نظام کا فائدہ یہاں کے لوگوں کو حاصل ہو۔






