Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

الطاف بخاری کا جموں وکشمیر میں خواتین کوسماجی، اقتصادی، تعلیمی اور سیاسی طور بااختیاربنانے پرزور

آر ایس پورہ سے درجنوں خواتین اپنی پارٹی میں شامل

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں// اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جموںوکشمیر میں خواتین کی سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور سیاسی طور بااختیار بنانے پرزور دیا ہے۔انہوں نے اعلیحدہ جموں ریاست کا مطالبہ کر کے تفرقہ انگیز ایجنڈا کو عملانے کی کوشش کرنے والے عناصر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پارٹی تاریخی ڈوگرہ ریاست ِ جموں وکشمیر کی تقسیم کر ہرگز بردداشت نہیں کرے گی۔ موصوف بار ایسو سی ایشن آر ایس پورہ کی نائب صدر اور اپنی پارٹی خواتین ونگ صوبائی سیکریٹری نشا کماری کے زیر اہتمام پارٹی دفتر پر منعقدہ ایک جوائننگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس میں سینکڑوں خواتین نے سنیئر لیڈران کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں معروف سماجی کارکن اور شرومنی سانتا کبیر داس ٹرسٹ آر ایس پورہ کی سربراہ سنتوش بھگت، وینہ دیوی، بلک رام، ریٹائرڈ ٹیچر ، انجو ، ٹونی، توشی دیوی اور رانی دیوی وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔الطاف بخاری نے اِ ن کا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پارٹی بلا امتیاز جموں وکشمیر میں خواتین کو با اختیار بنانے کی وعدہ بند ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے بتایاکہ اپنی پارٹی کا قیام اُس روز عمل میں لایاگیاتھا جس روز خواتین کا عالمی دن تھا، جس کا مقصد خواتین کی سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور سیاسی ترقی سے اُن کے معیار ِ حیات کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں خطوں میں کثیر تعداد میں خواتین پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈے سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کر رہی ہیںکیونکہ ہم اُن کے معیار ِ حیات کو بہتر بنانے کے وعدہ بند ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی قانون ساز اسمبلی سے لیکر پارلیمنٹ تک خواتین کو

سیاسی ریزرویشن دینے کی حمایت کرتی ہے تاکہ وہ اپنے طرز ِ زندگی کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق کا تحفظ کرسکیں۔ انہوں نے کہا”اگر جموں وکشمیر میں اگلی سرکار ہم نے بنائی تو ہم گرمائی ایام کے دوران جموں صوبہ میں 500اور کشمیر میں 300یونٹ بجلی مفت دیں گے ۔ اسی طرح سرمائی ایام کے دوران کشمیر میں500یونٹ اور جموں میں 300یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔ پردھان منتری اجولہ یوجنہ کے تحت سال میں چار سلنڈر مفت دیئے جائیں گے۔ بیوہ اور ضیف العمر پنشن ماہانہ 5000ہزار روپے کی جائے گی، اسکول اور صحت مراکز کی تجدید اور ا ±ن میں مطلوبہ عملہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں صحت وتعلیمی نظام بہتر بنایاجائے گا۔

الطاف بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی تقسیم کرنے والی طاقتوں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔اُن کا کہناتھا”ہم ایسے عناصر کو ہرگز اجازت نہیں دے گے جوکہ لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، متحد جموں وکشمیر کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، جو اعلیحدہ اسٹیٹ ہڈ کی باتیں کرتے ہیں وہ لوگوں کی اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو لوگ علاقہ یا مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ تاریخی ڈوگرہ ریاست جموںوکشمیر میں اتحاد اور امن کے دشمن ہیں“۔انہوں نے مزید کہا”کچھ عناصرلوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچے کے لئے جموں میں حالات کو ہوا دینا چاہتے ہیں، تاہم لوگ ایسے عناصر اور اِن کی اِس طرح کی جارحانہ سیاست کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو متحد ہونا چاہئے اورایسے تفرقہ انگیز عناصر کی طرف توجہ نہیں دینی چاہئے۔ جموں وکشمیر پہلے ہی مشکل دور سے گذرا ہے ، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں وکشمیر خطوں کی مزید تقسیم کے بارے میں بولنے والوں پر روک لگانی چاہئے۔اس پروگرام میں سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، چیئرمین پارلیمانی بورڈ محمد دلاور میر، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی نائب صدر اور سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، معاون جنرل سیکریٹری ارون چبر، ترجمان ایڈووکیٹ نرمل کوتوال، معاون ترجمان خشبو بھگت، صوبائی سیکریٹری، ضلع صدر جموں اربن ڈاکٹر روہت گپتا، ضلع صدر جموں رورل اے پشپ دیو اپل، ایس سی ریاستی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت، صدر اپنی ٹریڈ یونین اعجاز کاظمی،ریاستی یوتھ نائب صدر رقیق احمد خان، صوبائی صدر یوتھ ونگ جموں وپل بالی، صوبائی صدر ایس ٹی ونگ شبیر کوہلی، صوبائی صدر اپنی ٹریڈ یونین راج شرما، ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو، ضلع صدر اپنی ٹریڈ یونین انیرودھ وسیست، صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ ویشال زوتشی، صوبائی سیکریٹری یوتھ سہیل کھجوریہ، سنیئر نائب صدر یوتھ ونگ سندیپ وید، ضلع نائب صدر یوتھ ابھینو گپتا، ضلع سیکریٹری یوتھ انکوش ڈوگرہ وغیرہ بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر میں تعمیر ق ترقی کیلئے امن کی اشد ضرورت ، امن وشانتی میں ہی وکاس کو فروغ ملتا ہے

Next Post

ویسٹ انڈیز کے دو لیجنڈری کھلاڑی ریٹائر ہوئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ویسٹ انڈیز کے دو لیجنڈری کھلاڑی ریٹائر ہوئے

ویسٹ انڈیز کے دو لیجنڈری کھلاڑی ریٹائر ہوئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS