Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صنعت و حرفت کے کام کا ج کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر اگست کے پہلے ہفتے میں جموں میں چیمبر، تجارت اور صنعتی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ صنعت و حرفت کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے سرمایہ کاری کی تجاویز کی موجودہ صورتحال ، لینڈ بینک ، اِنڈسٹریل اسٹیٹس ، میڈی سٹیز پر کام کی پیش رفت ، صنعت کے رہنمائوں کے ساتھ مفاہمت نامے، آن لائن خدمات وغیرہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ طلب کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹران صنعت و حرفت محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ چیمبر اور اِنڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ کریں اور ان کے مسائل او رخدشات کا جائزہ لیں۔

چیف سیکرٹری جموںوکشمیر ہر تین ماہ بعد صنعتی نمائندوں اور چیمبرس سے میٹنگ منعقد کریں گے تاکہ کاروبار کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو حل کیا جاسکے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے 25؍ جون کو سری نگر میں جموںوکشمیر سے اِنڈسٹری لیڈروں اور مختلف اِنڈسٹریز ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور اِسی طرح کی بات چیت اگست کے پہلے ہفتے میں جموں میں بھی ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں سرمایہ کاری کی تجاویز کو آسان بنانے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ پرائیویٹ اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں تاکہ جموںوکشمیر میں صنعتی ترقی کو آسان بنایا جاسکے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں میڈی سٹیز کی ترقی پر پیش رفت کی بھی کوشش کی جس سے صحت شعبے کو تقویت ملے گی ، تعلیمی نشستوں میں اِضافہ ہوگا اور ہزاروں طبی پیشہ ور اَفراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید ان اقدامات کی نشاندہی کرنے پر زور دیا کہ جو جموںوکشمیر کی کاروبار کرنے میں آسانی کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لئے اُٹھائے جاسکتے ہیں۔

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ صنعت و حرفت کے ذریعے فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کے بارے میں صارفین سے رائے لینے کی ہدایت دی اور ان آن لائن خدمات کو اِی ۔ یواین این اے ٹی ( اِی ۔ اُنّت) کے ساتھ جوڑنے اور انہیں آر اے ایس کے ساتھ مربوط کرنے کا مشورہ بھی دیا۔لیفٹیننٹ گورنر محکمہ صنعت و حرفت کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ہرماہ ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت وویک بھرد واج نے محکمہ صنعت و حرفت کے مجموعی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی جموں محترمہ انو ملہوترا ، منیجنگ ڈائریکٹر سیڈکو محترمہ سمیتا سیٹھی ، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی کشمیر ڈاکٹر محمود احمد شاہ اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او ڈاکٹر دیونش یادو نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اُجول بھارت اُجول بویشیا

Next Post

کرناہ کے سیاسی کارکنوں کا گروپ اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کرناہ کے سیاسی کارکنوں کا گروپ اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

کرناہ کے سیاسی کارکنوں کا گروپ اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS