سرینگر//اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے آج پارٹی کے میڈیا ایڈوائزر فاروق اندابی، جن کی دائیں ٹانگ کا فریکچر ہوگیا ہے، کی عیادت کی۔اندرابی ایتوار کی صبح اپنی چاڈورہ رہائش گاہ کے صحن میں زمین پر گر پڑے اور اُن کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی۔ اُنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں معالجین نے اُن کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھایا۔سید الطاف بخاری نے اس حادثے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی فوری صحت یابی کی دُعا کی۔ درایں اثنا اس حادثے کے بعد پارٹی کے بیشتر لیڈران نے اندرابی کے گھر جاکر اُن کی عیادت کی۔






