Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جسٹس محمد یعقوب میر (ر)نے جوینائل جسٹس کے تحت چیئرپرسن سلیکشن کمیٹی کا عہدہ سنبھالا

by Indian Times
22/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں//انفو//میگھالیہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ، جسٹس(ریٹائرڈ) محمد یعقوب میر نے آج یہاں جوینائل جسٹس رولز جموںوکشمیر کے تحت چیئرپرسن سلیکشن کمیٹی کا چارج سنبھا لا۔محترمہ ہرویندر کور مشن ڈائریکٹر وتسالیہ، راجیو کمار کھجوریامشہور چائلڈ پروٹیکشن ماہر اور صدر نیشنل ڈیولپمنٹ فائونڈیشن جے اینڈ کے جموں، ڈاکٹر سندھو کپور ڈین سکول آف سوشل سائنسز ، کلسٹر یونیورسٹی جموں اور ڈاکٹر نینسی مینگی ہیڈ سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ ،سینٹر ل یونیورسٹی جموں نے بھی بالترتیب ممبر سیکرٹری اور کمیٹی ممبران کا عہدہ سنبھالا ۔

سلیکشن کمیٹی جووینائل جسٹس سسٹم کے تحت چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں اور جووینائل جسٹس بورڈ وں کو بھرتی کرنے کے لئے ایک اعلیٰ کمیٹی ہے جس نے کیئر اور پروٹیکشن کے محتاج بچوں اور قانون سے متصادم بچوں سے متعلق مقدمات کے حوالے سے عدالتوں کی جگہ لے لی ہے۔ہرویندر کور ممبر سیکرٹری اور مشن ڈائریکٹر وتسالیہ نے چیئرپرسن او رممبران کو جوینائل جسٹس فیملی میں خوش آمدید کہا۔عہدہ سنبھالنے کے بعدجسٹس ( ریٹائرڈ) محمد یعقوب میر نے نوعمر اِنصاف کو ایک عظیم مقصد قرار دیا اور بچوں کے مفاد کے لئے لگن سے کام کرنے کا عہد کیا۔

چیئر پرسن اور ممبرا ن نے متفقہ طور پر شراکت داروں کی استعداد کار میں اِضافے اور نوجوانوں کے اِنصاف کے نظام کے تحت کام کرنے والے مختلف ڈھانچوں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرتے ہوئے مشن وتسالیہ کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔جسٹس (ریٹائرڈ ) محمد یعقوب میر نے سی ڈبلیو سیز اور جے جے بیز کو نوجوانوں کے اِنصاف کے نظام کی ریڈھ کی ہڈی قرار دیا اور جموں وکشمیر میں بچوں تک اِنصاف تک رَسائی کو یقینی بنایا ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ جووینائل جسٹس سسٹم ایک فلاحی قانون سازی ہے، یہ کیئر اور پروٹیکشن کیاضرورتمند بچوں کی مدد کرتا ہے اور قانون سے متصادم بچوں کے ساتھ طریقہ کار کی مدد اور خصوصی سلوک کی سہولیت بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ سلیکشن کمیٹی نہ صرف بھرتیاں کرے گی بلکہ رضاکارانہ طور پر بچوں کے حقوق بالخصوص بچوں کے تحفظ کے بارے میں شعور بیدار کرے گی تاکہ حکومت کے کسی بھی بچے کوپیچھے چھوڑنے اور بچوں کو مشکل حالات میں بچوں کی مدد کرنے کے وژن کو پورا کیا جاسکے ۔

اُنہوں نے اسے حاصل کرنے کے لئے سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جوینائل جسٹس کمیٹی کا تعاون بھی طلب کیا۔اس موقعہ پر ممبر سیکرٹری نے چیئرپرسن اور ممبران کو بتایا کہ سی ڈبلیو سیز اور جے جے بیز کے ممبران کی اَصل مدت ختم ہوچکی ہے ۔لہٰذا ، سی ڈبلیو سیز او رجے جے بیز کے اَراکین کی بھرتی شروع کی جائے ۔ اِس سلسلے میں تفصیلی تجویز سے ضلع وار خالی اَسامیوں کو تیار اور عمل کو تیزکیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دروپدی مرمو ملک کی پہلی قبائلی اور دوسری خاتون صدر جمہوریہ منتخب

Next Post

زائد اَز 90 فیصد یاتریوں نے یاتر ا کے اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہا ر کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
زائد اَز 90 فیصد یاتریوں نے یاتر ا کے اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہا ر کیا

زائد اَز 90 فیصد یاتریوں نے یاتر ا کے اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہا ر کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS