Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

زائد اَز 90 فیصد یاتریوں نے یاتر ا کے اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہا ر کیا

by Indian Times
22/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//شری اَمرناتھ جی یاترا۔2022ء کے لئے کئے گئے اِنتظامات کو یاتریوں کی طرف ریپڈ اسسٹمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) پر ایک تسلی بخش درجہ بندی کی گئی ہے جو 1-5 کے پیمانے پریاتریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں فیڈ بیک فراہم کرتا ہے ۔ریپڈ اسسمنٹ سسٹم نے ایس ایم ایس اور اِی۔ میل سے طبقہ وار جوابات حاصل کئے ہیں۔یاتریوں کو کُل 1,23,971مواصلات بھیجے گئے جن میں سے 9,389 نے اَپنے تاثرات کے ساتھ جواب دیا۔

آر اے ایس پر تمام لنگروں اور کھانے پینے کی جگہوں پر یاترا کے راستے میں آنے والے یاتریوں کو معیاری طعام فراہم کرنے کے اِنتظامات کو 93فیصد یاتریوں نے تسلی بخش درجہ بندی کی ہے ۔ زیادہ تر جواب دہندگان کے ساتھ اس کی درجہ بندی 4اور

اس سے اوپر ہے۔اِسی طرح رہائش اور صفائی ستھرائی کو بالترتیب 89فیصد اور 85فیصد سے تسلی بخش رائے ملی ہے ۔ مجموعی طور پر 90 فیصد جواب دہندگان کا مجموعی تجربہ خوشگوار رہا ہے۔ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) فیڈ بیک کے علاوہ جوابات اور فزیکل فیڈ بیک کا ایک نظام بھی قائم کیا گیا ہے اور یاتریوں سے 20 پیرا میٹروں کے سلسلے میں خدمات ، بنیاد ی ڈھانچے او رسہولیات کی درجہ بندی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ اِن فیڈ بیک فارموں کے 20 دِنوں کے تجزیے سے معلو م ہوتا ہے کہ زائد اَز 90 فیصد یاتریوں نے ان خدمات پر اَپنے اطمینان کا اِظہار کیا جو آر اے ایس کے فیڈ بیک تجزیہ سے مطابقت رکھتی ہیں۔

یہ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں اعلیٰ سطح کے اطمینان کی نشاندہی کرتا ہے۔ چیف سیکرٹری نے ایسے یاتریوں سے اپیل کی جنہیں یاترا کے دوران مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا ،وہ اَپنی شکایات کیمپ ڈائریکٹر وں کو بتائیں جو یاتریوں کو ہونے والی کسی بھی تکلیف کا ازالہ کریں گے۔حکومت اور شرائین بورڈ تجربے کو مزید بہتر بنانے کے ئے یاتریوں کی طرف سے ذکر کردہ تشویش کے علاقوں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جسٹس محمد یعقوب میر (ر)نے جوینائل جسٹس کے تحت چیئرپرسن سلیکشن کمیٹی کا عہدہ سنبھالا

Next Post

43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے22دن مکمل ،یاتریوںکی آمدجاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے22دن مکمل ،یاتریوںکی آمدجاری

43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے22دن مکمل ،یاتریوںکی آمدجاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS