Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے22دن مکمل ،یاتریوںکی آمدجاری

ابتک 2لاکھ30ہزار کے لگ بھگ یاتریوںنے کیا درشن

by Indian Times
22/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//30جون کوشروع ہونے والی43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پہلے3ہفتوںمیں 2لاکھ30ہزار کے لگ بھگ یاتریوںنے سطح سمند ر سے 3880میٹر بلندی پرواقع امرناتھ گھپا پہنچ کر یہاں شیولنگم کادرشن کیا اورخصوصی پوجاپاٹ میں شرکت کی ۔اس دوران29جون کویاتریوںکے پہلے قافلے کی روانگی سے ابتک یعنی21جولائی تک بھگوتی نگرجموںیاتری نوا س سے تقریباًڈیڑھ لاکھ یاتری نون ون پہلگام اوربال تل پہنچے ۔

جے کے این ایس کے مطابق8جولائی کوپیداشدہ سیلابی صورتحال اوردیگرموسمی عوامل کے باعث کم سے کم4دن امرناتھ یاترا معطل رہنے کے باوجود یہ 43روزہ سالانہ یاترا جاری ہے اور21جولائی کی شام تک امرناتھ گھپا پہنچ کردرشن کرنے والے یاتریوںکی تعدادتقریباً2لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی ۔

یاددرہے مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داروںکویقین ہے کہ امسال امرناتھ یاترامیں پانچ لاکھ کے لگ بھگ لوگ شامل ہوں گے ۔ادھر حکام نے بتایاکہ بھگوتی نگرجموں سے یاتریوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ۔انہوںنے بتایاکہ جمعرا ت کویہاں سے 4703یاتریوں پر مشتمل2قافلے سخت سیکورٹی بندوبست کیساتھ کشمیرکی جانب روانہ ہوئے ۔حکام نے کہاکہ صبح تقریباًساڑھے تین بجے روانہ ہونے والے 2001یاتریوںکی منزل بال تل بیس کیمپ اوردوسرے قافلے میں شامل 2702یاتریوںکی منزل نون ون پہلگام بیس کیمپ ہے ،جہاں سے یہ سبھی یاتری اگلے روز امرناتھ گھپا کی جانب روانہ ہونگے ۔

حکام کاکہناتھاکہ بدھ ے روز تقریباً11ہزار یاتریوںنے درشن کیا اوراس طرح سے بدھ کی شام تک درشن کرنے والے یاتریوںکی تعداد2لاکھ19ہزار سے زیادہ تھی ۔حکام نے بتایاکہ جمعرات کی صبح مزید دس ہزار سے زیادہ نون ون اوربال تل روانہ ہوئے اوراس طرح سے جمعرات کی شام تک امرناتھ گھپا میں شیولنگم کادرشن کرنے والے یاتریوںکی تعداد2لاکھ 30ہزار کے لگ بھگ ہوجائے گی ۔حکام کامزیدکہناتھاکہ دونوں راستوں پر یاتریوں کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات دستیاب ہیں،اورخواہشمند یاتری اس سہولیت کااستفادہ حاصل کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا11،اگست کورکھشا بندھن کے تہوار کے ساتھ شراون پورنیما پر اختتام پذیر ہوگی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

زائد اَز 90 فیصد یاتریوں نے یاتر ا کے اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہا ر کیا

Next Post

شہرخاص کے خانیار علاقہ میں بھیانک آتشزدگی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
شہرخاص کے خانیار علاقہ میں بھیانک آتشزدگی

شہرخاص کے خانیار علاقہ میں بھیانک آتشزدگی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS