Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شہرخاص کے خانیار علاقہ میں بھیانک آتشزدگی

دارالعلوم کی عمارت اور2رہائشی مکانات مکمل طورپر خاکستر

by Indian Times
22/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//شہرخاص کے خانیار علاقہ میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات کے نتیجے میں ایک دارالعلوم کی عمارت اور2رہائشی مکانات مکمل طورپر معہ گھریلو سامان کے خاکستر ہوگئے جبکہ ایک شادی ہال اور2رہائشی مکانات کوبھی نقصان پہنچا۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ خانیار سری نگر کے لون محلہ میں جمعرات کوصبح تقریباً7بجے ایک دارالعلوم کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی ،جس نے آناًفاناًکئی نزدیکی مکانات اورایک میریج ہال کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی لوگوںنے بتایاکہ آگ نمودار ہوتے ہی اسکی اطلاع فائر اسٹیشن کودی گئی ،تاہم اس علاقے میں سڑکیں تنگ ہونے کے باعث فائرسروسزکی گاڑیوںکوجائے واردات پر پہنچنے میں کچھ زیادہ وقت لگا۔لوگوںنے بتایاکہ آگ بجھانے کی کارروائی روبہ عمل لانے سے پہلے ہی کئی مکانات شعلوںکی لپیٹ میں آچکے تھے ۔انہوںنے کہاکہ فائراینڈ ایمرجنسی سروسزکے اہلکاروںنے یہاں پہنچتے ہی آگ پرقابو پانے کی کارروائی مقامی نوجوانوںکے مکمل تعاون سے شروع کی ،جس وجہ سے آگ مزید پھیل نہ سکی ۔

لوگوںکے بقول تاہم بچائو کارروائی شروع ہونے تک ایک دارالعلوم کی عمارت اور2رہائشی مکانات مکمل طورپر خاکستر ہوگئے تھے تاہم باقی نزدیکی مکانات بشمول میریج ہال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا،جس وجہ سے شادی ہال اور2رہائشی مکانات کوزیادہ نقصان نہیںپہنچا۔لوگوںکاکہناتھاکہ لون محلہ خانیار میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کے واقعے میں بلال احمد ہارون،منیر احمد ہارون، محمد یعقوب لون، مشتاق احمد دندرو،محمد انور داندرواور مشتاق احمد لون کے چار رہائشی مکانات کو

نقصان پہنچا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ بروقت کارروائی نے آگ کو مزید گھروں تک پھیلنے سے روک دیا۔ انہوںنے کہاکہتنگ گلیوں کی وجہ سے، عام فائر انجن کو موقع پر لے جایا جا سکتا تھا اور محکمے نے اسے ایک چھوٹے لوڈ کیریئر میں لے لیا۔انہوںنے کہاکہ مقامی لوگوں اور دیگر متعلقہ اداروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے22دن مکمل ،یاتریوںکی آمدجاری

Next Post

جموںوکشمیر میں 5ماہ بعدکوروناوائرس کاخطرناک رُخ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموںوکشمیر میں 5ماہ بعدکوروناوائرس کاخطرناک رُخ

جموںوکشمیر میں 5ماہ بعدکوروناوائرس کاخطرناک رُخ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS