سری نگر//جے کے این ایس//جموں وکشمیر میں جاری کوروناکی نئی لہر کے بیچ گزشتہ 3روزمیں 919مثبت معاملات سامنے آئے ،جن میںسے520جموں صوبے اور399کشمیر وادی میں ریکارڈکئے گئے ۔ اس دوران2مریض فوت ہوئے جبکہ فعال معاملات کی
تعداد بڑھ کربدھ کی شام تک 1724تک پہنچ گئی ،جن میں سے996جموں اور728کشمیرمیں زیرطبی نگہداشت رکھے گئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق حکومت نے 18جولائی کوکہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 152نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں67کشمیر صوبہ سے اور 85 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,57,184تک پہنچ گئی ہے۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,759تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,425کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,334کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع بڈگام میں 01،ضلع بارہمولہ میں 05،ضلع پلوامہ میں 02،ضلع اننت ناگ میں 02اورضلع سری نگر میں57نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔کپواڑہ ،گاندربل کولگام، شوپیان اور بانڈی پورہ اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح ضلع ڈوڈہ میں 01، ضلع پونچھ میں 02،ضلع اودھمپور میں11، ضلع کٹھوعہ میں 04، ضلع سانبہ میں03اورضلع جموںمیں64 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔
رِیاسی ،رام بن ،راجوری ، اورکشتواڑ اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔حکومت نے 19جولائی کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 333نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں146کشمیر صوبہ سے اور 187 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,57,517تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مد ت کے دوران جمو ں صوبہ سے ایک کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے
۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,760تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,425کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,335کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 95،ضلع بارہمولہ میں 12،ضلع بڈگام میں 11،ضلع پلوامہ میں 01، ضلع کپواڑہ میں 09 ،ضلع اننت ناگ میں 05،ضلع گاندربل 12اور ضلع کولگام میں 01نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ شوپیان اور بانڈی پورہ اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح ضلع جموں میں137، ضلع اودھمپور میں 20،ضلع راجوری
میں03، ضلع ڈوڈہ میں 02، ضلع کٹھوعہ میں09،ضلع سانبہ میں14 اورضلع کشتواڑ میں 02نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ رِیاسی ،رام بن اورپونچھ اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔حکومت نے20جولائی کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 434نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں186کشمیر صوبہ سے اور 248 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,57,951تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مد ت کے دوران جمو ں صوبہ سے 01کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,761تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,425کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,336کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 147،ضلع بارہمولہ میں16،ضلع بڈگام میں 11،ضلع پلوامہ میں 02، ضلع کپواڑہ میں 04 ،ضلع بانڈی پورہ میں 02،ضلع گاندربل 3اور ضلع شوپیان ایک نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ کولگام اور اننت ناگ اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح ضلع جموں میں154، ضلع اودھمپور میں 19،ضلع راجوری میں06، ضلع ڈوڈہ میں 09، ضلع کٹھوعہ میں31،ضلع سانبہ میں06 ، ضلع پونچھ میں 08، ضلع رام بن میں 09اورضلع کشتواڑ میں 06نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ رِیاسی ضلع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔بدھ کی شام حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,57,951معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)1,724صوبہ جموں میں 996اور کشمیر صوبے میں728)سر گرم معاملات ہیں۔






